🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور اس حوالے سے تمام تر کوششیں کررہاہے، بھارت، افغانستان کے امن میں مسلسل رکاوٹ ڈال رہا ہے، افغان حکومت کی جانب سے اپنے سفیر کو اچانک واپس بلالینے پر تشویش ہوئی۔
وزیر خارجہ شاہ کا کہنا تھا کہ امن کے پارٹنر بننا چاہتے ہیں، بھارت افغانستان کے امن میں مسلسل رکاوٹ ڈال رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان ایک طرف پاکستان پر الزام لگارہا ہے اور دوسری طرف تعاون مانگ رہا ہے،پاکستان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے۔
ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے اپنا سفیر اچانک بلالینے پر تشویش ہوئی،افغانستان کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے، افغان سفیر یہاں رہیں اور تحقیقات میں تعاون کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان حکومت نے پاکستان میں تعینات اپنے سفیر نجیب اللہ علی خیل سمیت سینئر سفارتی عملے کو واپس بلالیا تھا۔
دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اسلام آباد میں مبینہ اغوا کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔سیکریٹری خارجہ نے افغان سفیر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی تھی،پاکستان افغان حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کی امید کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
منظم شیطانی مافیا(2) سعودی خواتین؛ جبر کی شدت سے لے کر سماجی اصلاحات کے سراب تک
🗓️ 8 فروری 2023سچ خبریں:سعودی خواتین پر سے پابندیاں ہٹانے کے سلسلے میں سعودی عرب
فروری
امریکی صہیونی منصوبوں کے خلاف کھڑا ہونے والا واحد ملک ایران ہے:جہاد اسلامی
🗓️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کے ایک سینئر رکن نے کہا کہ
ستمبر
دو بار محبت کی، پہلی ناکام ہوئی، دانیا انور
🗓️ 27 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ دانیا انور نے کہا ہے کہ
نومبر
عراق میں صیہونی گھونسلے
🗓️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے عراق میں اپنے ایک شہری کی
جولائی
انتخابات ہوئے تو نیتن یاہو ہار جائیں گے:ایک سروے
🗓️ 26 فروری 2023سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج نے ظاہر کیا کہ اگر صیہونی Knesset
فروری
اگر دشمن جنگ کو طول دے گا تو فلسطینی کیا کریں گے؟
🗓️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اس بات پر
نومبر
فلسطین سے متعلق مواد دکھانے پرامریکی سیاستدانوں کا ٹک ٹاک پر پابندی کا مطالبہ
🗓️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینیوں اور حماس سے متعلق مواد کی تشہیر پر متعدد
نومبر
سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان سے جواب طلب کرلیا
🗓️ 26 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی پاکستان تحریک انصاف
اکتوبر