بچے مصور کاکڑ کو اغواء و قتل کرنے والے کچھ دہشتگرد واصلِ جہنم ہوچکے۔ سرفراز بگٹی

سرفراز بگٹی

?️

کوئٹہ (سچ خبریں) وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے معصوم بچے مصور کاکڑ کو تاوان کی خاطر شہید کیا، واقعے میں ملوث کچھ دہشت گرد واصلِ جہنم ہو چکے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانا اپنی ذمے داری سمجھتا ہوں۔ وزیرِ اعلی بلوچستان نے کہا کہ پچھلے 7 ماہ سے ذاتی طور پر میں اور حکومتِ بلوچستان مصور کی بازیابی کے لیے کوششیں کرتے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف پوری ریاستی مشینری حرکت میں آچکی ہے، واقعے میں ملوث کچھ دہشت گرد واصلِ جہنم ہو چکے، کچھ کے گرد گھیرا تنگ ہے۔

اس سے قبل ڈی آئی جی پولیس اعتزاز گورایہ نے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ سال 15 نومبر کو مصور خان کاکڑ کو اغواء کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی، اب تک اس کیس میں 19 جے آئی ٹی میٹنگز ہوئیں، بچے کی بازیابی کے لیے 2000 رہائشی مقامات کو سرچ کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو پر وائٹ ہاؤس کا کنٹرول: امریکی اہلکار

?️ 27 جولائی 2025وال اسٹریٹ جرنل نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے رپورٹ کیا

واٹس ایپ کی فلسطینیوں کے ساتھ دشمنی

?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:واٹس ایپ نے درجنوں فلسطینی صحافیوں کی نامعلوم وجوہات کی بناء

ترکی ایک قابض ملک ہے: عالمی حقوق انسانی کمیشن

?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر نے شمال مشرقی شام ترکی سے

تباہ ہوتی ایک نسل

?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی وابستہ ایجنسی آنروا نے غزہ میں بچوں

بھارت میں ایک اسپتال کے کورونا وارڈ میں خوفناک حادثہ، متعدد افراد جل کر ہلاک ہوگئے

?️ 2 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کی وجہ

آئندہ 6 ماہ یوکرین کے لیے انتہائی اہم ہوں گے: سی آئی اے چیف

?️ 4 فروری 2023سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز نے کہا کہ انٹیلی جنس

غزہ کی خواتین پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں بلاجواب رہ گئی ہیں

?️ 26 نومبر 2025 غزہ کی خواتین پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں بلاجواب رہ گئی

ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا کا ردعمل

?️ 31 مارچ 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف جاری جنگ پر عالمی میڈیا کے مختلف بیانیے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے