?️
بنوں: (سچ خبریں) بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا کے مطابق ضلع بنوں میں ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے، مرنے والوں میں سی ٹی ڈی کے 4 اہلکاروں کی شہادت کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔
سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کالعدم تنظیم (فتنہ الخوارج) سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد تھانہ ڈومیل کی حدود میں واقع کمپنی روڈ پر دہشتگردی کی ایک بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس پر سی ٹی ڈی کی خصوصی ٹیم نے ضلعی پولیس کے ہمراہ فوری طور پر علاقے کا گھیراؤ کیا۔
آپریشن ٹیم کو دیکھتے ہی دہشتگردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، سی ٹی ڈی اور پولیس کی جانب سے اپنی حفاظت اور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، سی ٹی ڈی ٹیم اور دہشت گردوں کے درمیان تقریباً 25 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیا گیا تو 2 دہشت گرد ہلاک پائے گئے، جن کی شناخت راشدین عرف ملنگ یار اور خالد عثمان عرف عثمان کے ناموں سے ہوئی، دونوں کا تعلق بنوں سے تھا، دہشت گردوں کے چند ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگرد راشدین عرف ملنگ یار 30 اپریل 2025 کو سی ٹی ڈی بنوں کی ٹیم پر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، جس میں اے ایس آئی بن یامین خان سمیت 4 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا تھا، اس کے علاوہ یہ پولیس پوسٹ برگنتو اور سپینہ تنگی پر حملوں میں بھی ملوث تھا، جن میں کانسٹیبل میر صالح خان نے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد خالد عثمان عرف عثمان 2023 کے دوران سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس پر متعدد حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھا، مذکورہ دہشت گرد نے نومبر 2023 میں پولیو ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل امجد پر حملہ کر کے اس کو زخمی کیا تھا جبکہ اسی مہینے عبدالحمید حوالدار سی ٹی ڈی کو نشانہ بنا کر زخمی کیا تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 2 عدد کلاشنکوف، 6 میگزین، 23 راؤنڈز، دو ہینڈ گرینیڈ، دو موبائل فونز اور کالعدم ٹی ٹی پی کے دو کارڈز برآمد ہوئے ہیں، فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے پولیس اور سی ٹی ڈی کی اضافی نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی فوجی تنخواہوں کے بجٹ پر خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: فوجی تنخواہوں کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کا 8 بلین ڈالر
اکتوبر
تارکین وطن کے قتل کے الزام میں 12 امریکی پولیس افسران کی گرفتاری
?️ 3 فروری 2021سچ خبریں:میکسیکن حکام کا کہنا ہے کہ گوئٹے مالا سے تعلق رکھنے
فروری
اقوام متحدہ میں اسرائیل کے نمائندے کی تقریر کے دوران سفارت کاروں نے کیا کیا؟
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: ٹی آر ٹی عربی چینل نے بدھ کی رات خبر
جنوری
ایف آئی اے اہلکاروں کےخلاف جعلی پاسپورٹ پر افغانوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے پر مقدمہ درج
?️ 24 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اپنے
مئی
افغان عوام کے معاشی مسائل کو حل کرنا طالبان کی ترجیح ہے:طالبان عہدہ دار
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:ایک سینئر طالبان عہدیدار کا کہنا ہے کہ آزادی حاصل کرنے
نومبر
کورونا وائرس: رمضان المبارک میں مذہبی امور کے لئے لائحہ عمل کی تیاری شروع
?️ 5 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر رمضان
اپریل
آئینی ترامیم سے پہلے اس پر بات کرنا مناسب نہیں۔ احسن اقبال
?️ 3 نومبر 2025کراچی (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئینی
نومبر
روس نے منفرد جنگی طیارہ تیار کر لیا
?️ 12 فروری 2022ماسکو(سچ خبریں) روس نے ایک منفرد جنگی طیارہ تیار کر لیا ہے
فروری