?️
ملتان (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے محبت کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے جو شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے محبت نہ کرتا ہو وہ مسلمان نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ فرانس میں حضورﷺکی شان میں گستاخی ہوئی ، ایک جماعت نے حکومت کی کنپٹی پربندوق رکھ کے کہا فرانس کے سفیر کو واپس بھیجو ، ٹی ایل پی اورمیرے طریقہ کار میں فرق ہے ، ثابت کروں گامیراطریقہ کامیاب ہوگا ، وزیر خارجہ شاہ محمود نے چار ملکوں سے بات کی وہ سب ہم سے متفق ہیں ۔
کوئی مسلمان ہوہی نہیں سکتا جونبی اکرمﷺ سے محبت نہ رکھتا ہو ، فرانس میں حضورﷺکی شان میں گستاخی ہوئی تو ایک جماعت نےحکومت پر دباوَ ڈالا کہ فرانسیسی سفیر کو باہر نکالا جائے ، ٹی ایل پی اورمیرے طریقہ کار میں فرق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلمان ملکوں کے سربراہان سے رابطے میں ہوں ، مغرب کوباور کرائیں گے کہ آزادی رائے کے نام پر آپ مسلمانوں کو تکلیف نہیں دے سکتے ، یہودیوں کے خلاف کوئی بات ہی نہیں کر سکتا کیوں کہ وہ متحد ہیں ، جب تمام اسلامی ممالک متحدہوں گے تو اس سے مغرب پر اثر بھی پڑے گا ، ثابت کروں گا میرا طریقہ کامیاب ہوگا ، طریقہ یہ ہے کہ سربراہان مملکت سے بات کریں ، وزیر خارجہ شاہ محمود نے چار ملکوں سے بات کی وہ سب ہم سے متفق ہیں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ امیرترین ملکوں میں بھی یونیورسل ہیلتھ انشورنس نہیں ہے ، کوشش ہے کہ دسمبر تک پنجاب میں ہر خاندان کے پاس ہیلتھ کارڈ ہو ، پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے کسان کارڈ کا اجراء کیا ، جب خیبر پختونخوا میں آئے تو مخالفین نے کہا کہ آپ کو دوبارہ موقع نہیں ملے گا ، لیکن پی ٹی آئی کو 2018 میں خیبر پختونخوا میں دو تہائی اکثریت ملی ، ہم نے ہیومن ڈویلپمنٹ پر توجہ دی اس لیےخیبر پختونخوا میں ہمیں دوبارہ موقع دیاگیا ، ہماری پوری کوشش ہے کہ پسماندہ علاقوں کو اوپر لانا ہے ، ماضی میں جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیا گیا ، یہاں سیکریٹریٹ کا قیام صرف شروعات ہے ، جنوبی پنجاب علیحدہ صوبہ بھی بنے گا ۔


مشہور خبریں۔
سعودی پیسے سے اسرائیل میں سرمایہ کاری
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکومت کے سابق
مئی
یوکرین کی جنگ میں ہلاک یا زخمی ہونے والے فوجی
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:یوکرین کی جنگ میں ہلاک یا زخمی ہونے والے یوکرینی اور
اگست
امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیوں پر یمنی فوج کے پیغامات
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: قابض حکومت نے ملک کی حکومت کے خاتمے کے بعد
دسمبر
صدر مملکت سے انتونیوگوتریس کی ملاقات، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اظہار یکجہتی
?️ 4 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل
نومبر
شام کو 4 متحارب ریاستوں میں تقسیم کرنے کا خطرناک منصوبہ
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:مغربی ایشیا کے امور کے ایک لبنانی ماہر نے امریکہ اور
جنوری
ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت پر اسد عمر نے وزیراعظم سے 7 سوالات پوچھ لیے
?️ 30 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کی
ستمبر
فیس بک کا 100 ممالک میں اسرائیلی کمپنیوں کی جاسوسی کے بارے میں انتباہ
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:فیس بک نے دنیا کے مختلف حصوں میں اس نیٹ ورک
دسمبر
قطر ورلڈ کپ کا فاتح فلسطین ہے:صیہونی اخبار
?️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:صہیونی اخبار ہارٹیز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
دسمبر