’بلے‘ کے انتخابی نشان کی بحالی کیخلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کی بحالی کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر مہمند نے دلائل کا آغاز کیا تو جسٹس اعجاز خان نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ نے کوئی ایسا آرڈر دیا کہ کیا ایک ہائی کورٹ کا حکم پورے ملک کے لیے ہوتا ہے، اخبار میں پڑھا تھا، کیا ایسے کوئی حکم ہے بھی؟

سکندر مہمند نے کہا کہ بالکل، سپریم کورٹ نے آر اوز سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا تھا، پہلا پوائنٹ یہ ہے کہ یکطرفہ کارروائی کے تحت فیصلہ معطل کیا گیا، دوسرا پوائنٹ یہ ہے کہ انٹرم ریلیف اور حتمی استدعا ایک ہی ہے۔

جسٹس اعجاز خان نے استفسار کیا کہ کیس میں اصل درخواستگزار کہاں ہے؟ سکندر مہمند نے جواب دیا کہ مجھ معلوم نہیں، شاید وہ خود پیش نہیں ہوئے۔

جسٹس اعجاز خان نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں ہم فیصلہ نہیں کرسکتے، 9 جنوری کو ڈویژن بنچ کے لیے لگا ہے۔

سکندر مہمند نے کہا کہ میں نہیں کہہ رہا ہے کہ کوئی فیصلہ دیا جائے، صرف معطلی کا فیصلہ واپس لیا جائے، پھر ڈویژن بینچ کے سامنے کیس پر دلائل دیں گے، 9 جنوری تک معطلی کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

دریں اثنا دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

یاد رہے کہ 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔

26 دسمبر کو پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی سے ’بلے‘ کا نشان واپس لینے کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔

بعدازاں 30 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کر دی تھی۔

گزشتہ روز 2 جنوری کو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو بلے کے انتخابی نشان کی بحالی کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی تھی۔

مشہور خبریں۔

ترکی کے ہاتھوں شمالی عراق میں PKK کے 9 ارکان ہلاک

🗓️ 28 اگست 2022سچ خبریں:   ترکی کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز ایک بیان

شام کے ساحل پر جولانی کے حیران کن جرائم کے عینی شاہدین کے بیانات

🗓️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: شام کے ساحل پر جولانی حکومت سے وابستہ مسلح گروہوں کے

اسرائیلی نیتن یاہو سے تھک چکے ہیں

🗓️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں قیدیوں کی رہائی میں توسیع کے حوالے

لندن میں جنسی زیادتی کے واقعات کی تشویشناک شرح

🗓️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جنسی زیادتی کے واقعات کی

قیدی تڑپ تڑپ کر مر گیا،کوئی پوچھنے والا نہ تھا

🗓️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کی سنٹرل جیل کےایک سیاسی قیدی کی تڑپ تڑپ کو

ترکی میں خواتین کے خلاف تشدد ایک سنگین سماجی مسئلہ

🗓️ 3 اگست 2022سچ خبریں:ترکی میں گھریلو تشدد، بیوی کے ساتھ بدسلوکی، مار پیٹ نیز

صیہونی فوجی افسروں میں ایک بار پھر استعفوں کی لہر

🗓️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 1000 سے زیادہ فوجی

مفتاح اسماعیل نے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ کی وجوہات بتا دیں

🗓️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ڈالر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے