بلوچستان: گیس، بجلی کی قلت کا معاملہ وفاق کے ساتھ اٹھانے کیلئے کمیٹی قائم

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) بلوچستان اسمبلی نے کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں گیس اور بجلی کی قلت کا معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھانے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔  تشکیل کردہ کمیٹی کی سربراہی قائم مقام اسپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل کریں گے۔

کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان (جے یو آئی ف)، میر نصیب اللہ مری (پی ٹی آئی)، محمد اصغر خان اچکزئی (اے این پی)، میر اسد اللہ بلوچ (بی این پی عوامی)، عبدالخالق ہزارہ (ہزارہ ڈیموکریٹک)، نصر اللہ زیری (پی کے میپ) نوابزادہ گوہ رام بگٹی (جے ڈبیلو پی) بشریٰ رند اور سکندر عمرانی (بی اے پی) شامل ہیں۔

تشکیل کردہ کمیٹی میں شامل اراکین صوبائی اسمبلی وزارت پیٹرولیم، توانائی اور دیگر حکام کے ساتھ مسائل اٹھانے کے لیے اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔

یہ کمیٹی پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت خلیل گیریج بھٹو کی جانب سے ایوان میں گیس اور بجلی کی قلت کے خلاف تحریک پیش کیے جانے کے بعد تشکیل دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں موسم سرما کے آغاز سے ہی گیس کی شدید قلت ہے، کم پریشر اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی نے پہلے بھی اس مسئلے پر قرارداد منظور کی تھی لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے مسائل کے حل کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اور بی اے پی کے رہنما میر ظہور احمد بلیدی نے ضلع کیچ میں گندم کی قلت کا مسئلہ اٹھایا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ صوبائی محکمہ خوراک کے پاس گندم کے 40 لاکھ تھیلے اسٹاک ہیں لیکن ضلعے میں صرف 2 ہزار تھیلے فراہم کیے گئے جس کی وجہ سے علاقے میں غذائی قلت پیدا ہوگئی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ گندم کا کوٹہ ضلع کی ضرورت کے مطابق مقرر کیا جائے۔

اجلاس کے دوران ایوان نے ’دی بلوچستان کیڈٹ کالجز (ترمیمی) بل 2022‘ اور ’بلوچستان ڈرگز (ترمیمی) بل 2022‘ بھی منظور کیے جس کے بعد اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث منگل تک ملتوی کردیا گیا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل چند مہینوں میں اندر سے تقسیم ہو جائے گا: لاپیڈ

?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنما اور صیہونی

دفاعی ومعاشی کامیابیوں نے پاکستان کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اہل بنادیا، رانا ثنااللہ

?️ 21 ستمبر 2025فیصل آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سینیٹر راناثنااللہ نے

قطر میں صیہونی فوج آپریشن کیوں ناکام ہوا؟

?️ 23 ستمبر 2025 سچ خبریں:قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے دفتر پر اسرائیلی

یمن پر امریکی حملے مزید وسیع ہوں گے:امریکی اخبار

?️ 30 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے یمن پر حملوں

الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کی جیت کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی

?️ 7 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن

سعودی عرب نے رواں سال عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ تک بڑھا دی

?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:  سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال

امید ہے جلد اچھے دن شروع ہوں گے، ’ابیر گلال‘ سے اچھی توقعات ہیں، ماورا حسین

?️ 8 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ماورا حسین نے امید ظاہر کی ہےکہ جلد

صہیونی وزیر کی فلسطینی قیدیوں کی جائے حراست پرحملے کی مذمت 

?️ 15 فروری 2026 سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں سے متعلق انفارمیشن آفس نے ایک بیان میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے