بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد مارے گئے

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ بلوچستان میں ضلع آواران کے علاقہ مشکئی میں خفیہ اطلاعات ملنے پر آپریشن کیا گیا، اس آپریشن کے نتیجے میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے، اس دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ ہوگیا اور ان سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے دشمن کی ہر سازش ناکام بنادیں گی، بلوچستان میں امن واستحکام اور ترقی کا عمل سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔

ادھر شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر سمیت 5 دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا گیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے پتا چلا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا، جس کے نتیجے میں مارے گئے دہشت گرد کمانڈر کی شناخت راہ زیب عرف خارے کے نام سے ہوئی، دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران مختلف نوعیت کا اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جارہا ہے، اہل علاقہ کی جانب سے سکیورٹی فورسزکے آپریشن کو سراہا گیا ہے، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کوختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

مشہور خبریں۔

شام کی استقامت نے عرب ممالک کو دمشق کے دروازوں کے پیچھے لا کھڑا کیا

?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:شام میں ان دنوں زلزلے کی تباہی کے علاوہ نئے واقعات

اسرائیل ایران کے ردعمل کے ڈراؤنے خواب میں جی رہا ہے

?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹس پر نظر ڈالیں

سپریم کورٹ: مردم شماری کےخلاف اپیل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان سے جواب طلب

?️ 6 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بلوچستان میں مردم شماری کےخلاف

سوڈانی عوام کا صیہونیوں کے خلاف مظاہرہ

?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:سوڈان کے عوام نے صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے اپنے

امریکی لیبر بیورو کے سربراہ ٹرمپ کے سازشی وہم کا شکار 

?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی صدر نے جولائی میں روزگار کی ماہانہ رپورٹ

پاک چین عسکری قیادت کی ملاقات

?️ 12 جون 2022چین(سچ خبریں)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں

لاہور دھماکے میں اہم حقائق کا انکشاف

?️ 21 جنوری 2022لاہور ( سچ خبریں ) لاہور کے علاقے انارکلی میں ہونے والے

25 امریکی ریاستوں نے حکومتی شٹ ڈاؤن کے دوران فوڈ اسٹیمپ پروگرام منسوخ کرنے پر ٹرمپ پر مقدمہ دائر کیا

?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکہ کی 25 ڈیموکریٹک ریاستوں نے حکومتی شٹ ڈاؤن کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے