?️
بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان میں کئی دنوں سے سرکاری ملازمین کا دھرنا بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے دھرنے کے خاتمے کے حکم اور صوبائی حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد گرینڈ امپلائز الائنس نے بالآخر کوئٹہ میں 12 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے اواخر میں دھرنے پر بیٹھنے والے سرکاری ملازمین نے اپنی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا سرکاری نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے تک اپنا احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا تھا۔
حکومتِ بلوچستان اور اساتذہ کی تنظیم گرینڈ امپلائز الائنس کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہوئے لیکن تمام کوششیں رائیگاں گئی تھیں اور مذاکراتی دور بے نتیجہ ختم ہوئے تھے۔
آج (9 اپریل کو) بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے حکم کے بعد صوبائی حکومت اور اساتذہ کی تنظیم کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے جس کے بعد دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
گرینڈ امپلائز الائنس کے رہنما ملک کاکڑ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے حکومت سے مذکرات ہوئے ہیں جبکہ معزز عدلیہ نے بھی ہمیں مطالبات پورے ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ملک کاکڑ نے کہا کہ ہم عدالت کے حکم اور حکومتی یقیین دہانی پر دھرنا ختم کررہے ہیں لیکن اگر ہماری تنخواہوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری نہ ہوا تو ہم دھرنا تو ختم کردیں گے لیکن احتجاج جاری رکھیں گے۔
اس سے قبل بلوچستان ہائی کورٹ نے جمعہ کو حکومتی ملازمین کو دھرنا ختم کرنے کا حکم دیا تھاچیف جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس کامران ملاخیل پر مشتمل بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے یہ حکم دیا تھا۔
دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان ارباب طاہر کاسی اور گرینڈ امپلائز الائنس کے رہنما عدالت میں پیش ہوئے تھےعدالت نے اس کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کو غیرحاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا تھا۔
دوسری جانب مظاہرین نے بلوچستان میں میٹرک امتحانات کا بائیکاٹ بھی ختم کرنے کا اعلان کردیا اساتذہ نے جمعہ کو میٹرک امتحانات کا بائیکاٹ کیا تھا جس کے بعد بلوچستان کی حکومتی ٹیچرز ایسوسی ایشن نے وزیر تعلیم سردار یار محمد رند سے ملاقات کی تھی۔
حکومتی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنما حبیب الرحمٰن مردان زئی نے وزیر تعلیم کی یقین دہانی کے بعد اعلان کیا کہ کل سے اساتذہ امتحانات میں اپنی ذمے داریاں ادا کریں گے واضح رہے کہ اساتذہ کی جانب سے بائیکاٹ کے باعث آج ہونے والے میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی وزیر اعظم کی بائیڈن کے ساتھ ملاقات اتنی بورننگ تھی کہ بائیڈن سو گئے
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے ایک ٹوئٹر پوسٹ میں
اگست
سرینگر :عارضی ملازمین کا ریگولرائزیشن کیلئے احتجاج
?️ 11 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
فروری
قومی اسمبلی کے اسپیکر واپڈا چیئرمین سے ملاقات کی
?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چیئرمین واپڈا
جولائی
ایمن سلیم نے اداکاری سے کنارہ کشی کیوں کی؟
?️ 12 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم نے اداکاری سے کنارہ کشی
ستمبر
دنیا کے سامنے غزہ کے بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے: یونیسیف
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: بین الاقوامی اداروں اور اقوام متحدہ نے متعدد رپورٹوں میں
دسمبر
عالمی شخصیات کا مروان برغوثی کی اسرائیلی حکومت کی حراست سے رہائی کا مطالبہ
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: دی ELDERS گروپ کے رہنماؤں، جس کی بنیاد 2007 میں
اکتوبر
غزہ میں ایندھن کی فراہمی روکنا بیماروں کو قتل کرنا ہے: فلسطینی وزارت صحت
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:فلسطین کی وزارت صحت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اسرائیلی جارحیت
نومبر
مسجد اقصیٰ کے مبلغ پر مزاحمت کی حمایت اور شہید ہنیہ کے لیے سوگ منانے کے الزام میں مقدمہ
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: یروشلم اور فلسطینی عوام کے مقدس مقامات کے خلاف اپنی
نومبر