?️
بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاک-ایران بارڈر کے قریب سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کے ایک گروہ نے حملہ کیا جہاں فوج کے اہلکار پہلے ہی الرٹ تھے اور اور تمام دستیاب ہتھیاروں کے ساتھ بہادری سے جواب دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے دہشتگردوں کو پیچھے دھکیل دیا اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے دو جوانوں ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ سپاہی حسنین اشتیاق اور ضلع جھل مگسی سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ سپاہی عنایت اللہ نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت فراہم کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ 31 مئی کو خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں دہشت گردوں کی موجودگی کے متعلق خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔
اس سے قبل 24 مئی کو خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ کوٹ اعظم میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔
22 مئی کو خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران پاک فوج کے 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا جبکہ 3 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والوں میں پنجاب کے ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ نائیک محمد عتیق اور اٹک سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ نائیک رجب علی شامل ہیں۔
اسی طرح 26 اپریل کو خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 سپاہی شہید ہوگئے تھے۔


مشہور خبریں۔
کارائیب میں بڑھتی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ
?️ 2 دسمبر 2025 کارائیب میں بڑھتی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ
دسمبر
متنازع ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد
?️ 21 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک
دسمبر
بلوچستان مارچ اور لاپتا افراد کا مسئلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے
دسمبر
سعودی عرب میں ترک اسکولوں کا دوبارہ آغاز
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:حالیہ مہینوں میں ریاض اور انقرہ کے اعلیٰ حکام کی ملاقاتوں
اگست
فلسطین اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی ہماری اولین ترجیح ہے: وزیر خارجہ
?️ 19 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ
مئی
سام سنگ نے گلیکسی ایم سیریز کا پہلا 5 جی فون متعارف کرادیا
?️ 30 اپریل 2021سیؤل(سچ خبریں) اسمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی سام سنگ نے گلیکسی
اپریل
اسرائیل اپنے وقت کا وحشی ظالم
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے انتہا پسند وزیر Itamar Ben Guer نے سوشل
اکتوبر
لاہور میں 14 مقامات ٹریفک کے لیے بند ہیں
?️ 23 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے بتایا کہ صوبائی
اکتوبر