?️
بلوچستان: (سچ خبریں) افغان سرحد سے ملحقہ بلوچستان کے اضلاع ژوب اور شیرانی میں پیر کے روز بھی سرچ آپریشن جاری رہا جہاں سیکیورٹی فورسز کی تین چوکیوں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سیکیورٹی فورسز نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے کہا کہ سرچ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اس مہلک حملے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار نہیں کرلیا جاتا جس میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جن میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کا ایک کیپٹن، ایک سب انسپکٹر اور دو دیگر افراد بھی شامل ہیں، خدشہ ہے کہ دہشت گرد افغانستان میں داخل ہو چکے ہوں۔
ژوب انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہم دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے افغان حکام سے مدد حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
عہدیدار نے انکشاف کیا کہ حملہ آوروں میں سے ایک کی لاش شناخت کے لیے سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے جب کہ اندراج مقدمہ کے بعد تفتیش بھی جاری ہے۔
پیر کے روز قبائلیوں اور لواحقین نے ژوب کمشنر دفتر کے سامنے سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کے خلاف دھرنا دیا، گزشتہ شام ژوب۔ڈیرہ اسمٰعیل خان شاہراہ پر احتجاج بھی کیا۔
آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کی کال پر قبائلیوں نے دھرنا دیتے ہوئے اعلان کیا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔
ایکشن کمیٹی نے کمشنر ژوب سعید احمد عمرانی کو مطالبات پیش کیے جس میں خبردار کیا گیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ژوب اور شیرانی کے عوام قومی شاہراہوں کو بلاک کر دیں گے۔
پیر کے روز ژوب اور شیرانی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام، پولیس افسران، آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں، قبائلی عمائدین اور تاجروں نے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی، جبکہ دہشت گردی کے خلاف ژوب اور شیرانی کے علاقے میں مکمل ہڑتال کی گئی۔


مشہور خبریں۔
9 مئی کے مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 196 ملزمان کو 10 سال تک قید
?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیصل آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت نے 9
جولائی
مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل، پہلی بار وزیر خارجہ شامل
?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل (سی
مارچ
بوم بوم آفریدی کا پی ایس ایل ۶ ہے آخری پی ایس ایل
?️ 24 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا سنگرام
فروری
فلسطین ہمیشہ اسلام کا سب سے پہلا مسئلہ رہا ہے:ایرانی جنرل
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران نائب سربراہ جنرل فدوی کا کہنا ہے کہ
اگست
ٹک ٹاکر کی جان کو خطرہ، گھر کے باہر پولیس تعینات کر دی گئی
?️ 21 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر موجود متاثرہ
اگست
فلسطین کی آزاد ریاست ضرور قائم کی جائے گی: اردگان
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے پیر کے روز دعویٰ
جنوری
ایران لبنان کا حامی لیکن بیرونی دباو کا مخالف ہے
?️ 14 اگست 2025ایران لبنان کا حامی لیکن بیرونی دباو کا مخالف ہے ایران کی
اگست
افریقی یونین صیہونی سفیر کی تذلیل
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:ایتھوپیا میں صیہونی ریاست کے سفیر کو افریقی یونین کے
اپریل