بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعظم سے رابطہ، سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے کسانوں کے مسائل سے آگاہ کیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قصور میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ کاشت کاروں کے تحفظات سے انہیں آگاہ کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو حالیہ سیلاب کے دوران پنجاب کے کسانوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں اور کہا کہ موجودہ سیلاب کی وجہ سے پنجاب میں زراعت کے شعبے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم سےکہا کہ وفاق کو پنجاب بھر کے کسانوں کی مدد کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے کے کسانوں کو ریلیف فراہم کرے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ پنجاب میں آفت زدہ قرار دیئے گئے اضلاع کے کسانوں کے بجلی کے بلز معاف کیے جائیں، زرعی قرضوں کی ادائیگی کو بھی معاف یا پھر تاخیر سے ادائیگی کی رعایت فراہم کی جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف سے کسانوں کی دادرسی کےلیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت انہیں نقد رقم ٹرانسفر کی درخواست بھی کی۔

قبل ازیں، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دورہِ پنجاب کے دوران آج قصور پہنچے، جہاں انہوں نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ حالیہ سیلاب سے کوئی بھی مقامی یا صوبائی حکومت مقابلہ نہیں کر سکتی، وفاق کو مزید تعاون کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حالیہ سیلاب میں سب سے زیادہ متاثر ہوا، یہاں پہنچنے کے بعد اندازہ ہوا کہ یہاں کتنی زیادہ تباہی ہوئی ہے، وفاق سے درخواست ہے کہ صوبے میں زرعی ایمرجنسی نافذ کر کے کسانوں کو بیچ اور کھاد کی مد میں سبسڈی فراہم کی جائے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسانوں کے بے پناہ نقصان کے ساتھ ساتھ زرعی معیشت تباہ ہو گئی، زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں حالیہ سیلاب کے دوران مریم نواز شریف کی کاؤشوں کو ماننا پڑے گا، انہوں نے مشکل وقت میں بہترین کردار ادا کیا، وہ بہت زیادہ محنت کر رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ نے داعش کو بنایا ہے: رابرٹ ایف کینیڈی

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے رابرٹ ایف کینیڈی

الجولانی حکومت کی ذلت آمیز پالیسی

?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ جب صیہونی وزیر

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر نے بھارت پر کڑی نظر رکھنے کا اعلان کردیا

?️ 2 اگست 2021جنیوا (سچ خبریں)  اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے

نئے فرانسیسی وزیراعظم کے کندھوں پر بجٹ بحران کا بھاری بوجھ

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: فرانس کے نئے وزیر اعظم مشیل بارنیئر اپنی مدتِ حکومت

انگلینڈ کی ملکہ نے شاہی خاندان کی کرسمس پارٹی منسوخ کی

?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:  ملکہ الزبتھ دوم نے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے

وزیر اعظم نے افغانستان کی مدد کو مذہبی ذمہ داری  قرار دے دیا

?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال

تل ابیب کی سڑکوں پر چلتے ہوئے ڈر لگتا ہے:صیہونی کمانڈر

?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی مسلح افواج کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ پہلے ہمیں

سلامتی کونسل کی قرارداد صہیونیستی دشمن کے ساتھ تعاون ہے: اسلامی جہاد

?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک اسلامی جہاد نے امریکی پیش کردہ منصوبے کو مسترد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے