بزدار پر عمران خان اور بیگم بشریٰ کا اتفاق تھا کیوں کہ وہ کرپشن کا آلہ کار تھا۔مریم اورنگزیب

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الزامات ، معافیاں اور وضاحتیں عمران خان کی بچی کھچی سیاست ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب  نے کہا کہ بزدار پر عمران خان اور بیگم بشریٰ کا اتفاق تھا کیوں کہ وہ کرپشن کا آلہ کار تھا ، اپنی کرپشن بچانے کے لئے محب وطن لوگوں کو غداری سے لنک کرنا بشریٰ بی بی کا ویژن ہے اور فارن فنڈنگ عمران خان کے جرائم کی ناقابل تردید شہادت ہے ، اب الزامات، معافیاں اور وضاحتیں عمران صاحب بچی کھچی سیاست ہے۔

قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ علیم خان اور پرویز الہیٰ بطور وزیر اعلیٰ ایک دوسرے کے نام سے راضی نہیں تھے ، عثمان بزدار کے علاو ہ باقی امیدوار ایک دوسرے کے نام پر بطور وزیر اعلیٰ مطمئن نہیں تھے، حکومت میں تھے تومختلف چھوٹی جماعتیں بلیک میل کرتی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ چوروں سے کبھی اتحاد نہیں کروں گا ، پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے اپوزیشن میں بیٹھ جاوں ، کسی بیرونی اور اندرونی طاقت کے ذریعے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں چل رہے ، ملکی معیشت کو تباہ کرنے والوں نے 1100 ارب روپے کا این آر او لیا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جتنی مرضی ککڑیاں اکٹھی کرلو 17 جولائی کو تمام ککڑیاں حلال کر دیں گے ، ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو ملک کا نقصان ہو گا ، نیوٹرل سے بات ہوئی تو ایک ہی موقف ہے کہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہو ، حکومت اگر مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہیں تو کر لے میں نہیں ڈرتا۔ علاوہ ازیں ٹوئٹر پر ایک رپورٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ ایک بار پھر واضح کرتی ہے کہ ان دو مجرمانہ خاندانی مافیاز نے ای وی ایم مشینوں کی مخالفت کیوں کی جیسا کہ شرمناک طور پر متعصب اور کنٹرول شدہ الیکشن کمیشن نے کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

مشرق وسطی کا ہیرو کون، ایران یا امریکہ ؟:آبزرور

?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: آبزرور اخبار نے اپنے ایک کالم میں یمن پر واشنگٹن

عراق میں ترکی کے فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی عراق کے صوبہ موصل میں واقع ترکی کے ایک فوجی

روس کا ایران سے اظہارِ یکجہتی

?️ 23 جون 2025 سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

کمال راشد  نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو کیا  مشورہ دیا؟

?️ 1 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان

کل رات ایک منصوبے کے تحت عمرفاروق کو ٹی وی پر بٹھا کر ناٹک رچایا گیا

?️ 16 نومبر 2022جہلم: (سچ خبریں) وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے

‘اسٹیک ہولڈرز’ کی مشاورت کے بعد بھارت سے درآمدات کا فیصلہ کیا جائےگا، وزیر خزانہ

?️ 31 اگست 2022اسلام آبا: (سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ حکومت

سڈنی حملہ موساد کی سازش، کیا مزید جنگی اقدامات کی تیاری ہو رہی ہے؟: عطوان

?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے سڈنی میں ہونے والے حملے کا تجزیہ کیا

امریکی معیشت کے لیے نیا چیلنج

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:اومیکرون نسل کے کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے لاکھوں محنت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے