?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ واپس آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کیس اسائنمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا، اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا نظام متعارف کرایا ہے جس سے بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ دوبارہ خزانے میں آئے گا، نئے نظام کے تحت سندھ ہائی کورٹ نے 1 دن میں 24 ارب روپے کے کیسز کے فیصلے کیے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بدعنوان عناصر سے ملنے والی رقم اب قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی، بدعنوان عناصر سے ایک ایک پائی وصول کرکے عوامی فلاح پر خرچ کریں گے، وقت آ گیا ہے کہ ایسی مزید رقوم کو قومی خزانے میں واپس لایا جائے، ٹربیونلز، ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ میں کھربوں روپے کے مقدمات زیرِ التواء ہیں، واجب الادا ٹیکس کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے۔
علاوہ ازیں محمد شہباز شریف نے یوم عالمی اسکاؤٹس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ تربیت یافتہ اسکاؤٹس کاامن اور بحرانوں میں کردار اہمیت کا حامل ہے، پاکستان میں اسکاؤٹ تحریک سے نوجوانوں کو اسکاؤٹنگ کی اقدار کواپنانے اور قومی خدمت کے لئے خود کو وقف کرنے کی ترغیب ملے گی، اسکاؤٹس کے اس عالمی دن پر میں پاکستان اور دنیا بھر کے اسکاؤٹس کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہم قیادت اور خدمت کے جذبے سے منا رہے ہیں جو پوری تحریک کی بنیاد ہے، ہر سال 22 فروری کو دنیا بھر میں اسکاؤٹس، اسکاؤٹنگ کی تحریک کے بانی لارڈ رابرٹ سٹیفنسن سمتھ بیڈن پاول کی خدمات کو یاد کرتے ہیں، وژن 2030 اور ورلڈ اسکاؤٹ بیورو کے ایشیا پیسیفک ریجن کے ساتھ تعاون سے ایسوسی ایشن بین الاقوامی شراکت کو مضبوط بنانے، پاکستان کے لئے عالمی سطح پر بہترین اقدامات اور پاکستان کی عالمی سکاؤٹنگ کیلئے خدمات کو اجاگرکیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 598 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار کی حد عبور
?️ 2 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے مسلسل دوسرے
جنوری
دیکھا آپ نے امریکہ میں احتجاج کرنے والے طلباء کے ساتھ کیا ہوا؟: میکسیکو
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: میکسیکو کے صدر نے غزہ کی حمایت میں مظاہرے کرنے
اپریل
اسٹاک ایکسیچنج میں تیزی، انڈیکس میں 66 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
?️ 6 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا
مارچ
پاکستان میں قومی سلامتی سےمتعلق پہلی بارجامع پالیسی تیارکی گئی ہے
?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان
جنوری
امریکی صدارتی انتخابات؛ بالواسطہ انتخاب کا کیا مطلب ہے؟
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہونے والے ہیں اور
اکتوبر
ترکی کے جنگی طیاروں کی شمالی عراق پر بمباری
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:ترکی کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کے روز عراقی کردستان کے
فروری
غزہ میں نسل کشی امریکی سرپرستی میں ہو رہی ہے:فلسطین لبریشن فرنٹ
?️ 2 جون 2025سچ خبریں:فلسطین لبریشن فرنٹ نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کے
جون
ہم فلسطین کی مدد کے لئےغزہ میں فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں: الجزائر کے صدر
?️ 19 اگست 2024سچ خبریں: الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نےاس بات پر زور دیا کہ
اگست