?️
اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور انٹر سروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بحرین میں افغان امن عمل سے متعلق اجلاس میں شرکت کی اس اجلاس میں افغان امن عمل میں پیشرفت، سرحدی تحفظ اور افغان زیرقیادت میں امن عمل کو آسان بنانے کے لیے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا
افغان امن عمل کو تیز کرنے کی بین الاقوامی کوششیں بھی جارہی ہیں جو اس وقت عملی طور پر تعطل کا شکار ہیں اور اس عمل میں اہم فریقین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا نے اقوام متحدہ سے روس، چین، پاکستان، ایران، بھارت اور امریکا کے وزرائے خارجہ اور سفیروں کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کا ارادہ رکھتا ہےامریکا کی جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے افغان حکومت اور طالبان کے مابین ایک ’پاور شیئرنگ معاہدہ‘ تجویز کیا گیا ہے۔
اس دورے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈر بحرین نیشن گارڈ فیلڈ مارشل محمد بن عیسیٰ آل خلیفہ اور بحرینی قومی سلامتی کے مشیر میجر جنرل شیخ ناصر بن حماد آل خلیفہ سے ملاقاتیں کیں ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوطرفہ سیکیورٹی تعاون میں مشترکہ مفادات کے حصول میں پاکستان کی مکمل حمایت کی پیش کش کی جس میں تربیت اور صلاحیتوں کو بڑھانا شامل ہے۔
8 مارچ کو جنرل قمر جاوید سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مفاہمت زلمے خلیل زاد کی ملاقات میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اور کمانڈر ریزولیٹ سپورٹ مشن افغانستان جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی تھی۔
یاد رہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان امن عمل کا آغاز گزشتہ برس ستمبر میں ہوا تھا لیکن امریکا میں جو بائیڈن کے صدر منتخب ہونے کے بعد معاملات کا دوبارہ جائزہ لینے کے لیے اس عمل کو روک دیا گیا تھا، اس میں امریکی فوجیوں کا انخلا بھی شامل تھا۔
مشہور خبریں۔
اداکارہ اُشنا شاہ جانوروں کو قید کرنے کے خلاف ہیں
?️ 12 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کو جانوروں کوقید کرنا یا
اپریل
اسمبلیوں کی تحلیل روکنے کے لیے پی ڈی ایم کا مختلف آپشنز پر غور
?️ 19 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کو تحلیل ہونے سے روکنے کے
دسمبر
نگراں حکومت پنجاب کی مفت آٹا اسکیم میں توسیع، اضافی 35 ارب روپے کا اعلان
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی مفت آٹا اسکیم پر
اپریل
اٹلی میں اسلام مخالف سیاست عروج پر
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: اٹلی کے مونفالکون شہر کے مسلمان مقامی حکام کے فیصلے
مئی
صہیونی حکومت کے گناہوں کا گھڑا بھر چکا ہے؟
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے گھناؤنے جرم
جولائی
پاکستانی موٹر سائیکل سواروں نے دوستی کے ساتھ ایران کا سیاحتی ثقافتی دورہ شروع کیا
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں: لاہور میں ہمارے ملک کے ہاؤس آف کلچر نے، پاکستان
دسمبر
بھارتی عدالت کا بھی مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:بھارتی ریاست کرناٹک کی عدالت نے اس ریاست میں تعلیمی اداروں
مارچ
چمن اور تربت میں عسکریت پسندوں کے حملے، 5 سیکیورٹی اہلکار شہید
?️ 25 دسمبر 2022چمن: (سچ خبریں) چمن اور تربت میں عسکریت پسندوں کے علیحدہ علیحدہ
دسمبر