?️
لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے معاشی استحکام آ چکا ہے، ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ اچھے مقام پر کھڑی ہے، معاشی اشاریے درست ہیں، کرنسی میں استحکام ہے، اس سال کے بجٹ کی تیاری شروع کر دی، ہم تاجر برادری کے ساتھ گفتگو کر کے بجٹ پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی اصلاحات پر بھی کام جاری ہے، ٹیکس اتھارٹی میں اصلاحات لارہے ہیں تاکہ لوگ ٹیکس پسند کریں، مینوفیکچرنگ انڈسٹری اور سیلری کلاس طبقے پر بوجھ پڑا ہے، تمام شعبوں کو معیشت میں اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی لحاظ سے ہم آگے کی طرف بڑھ رہے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا، گروتھ کو تسلسل کیساتھ آگے لیکر جانا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ سٹہ بازی نہیں چلے گی، ہم اسے سپورٹ نہیں کریں گے، سعودی عرب، دبئی، واشنگٹن اور دیگر ممالک سے ہو کر آیا ہوں، مجھے کہیں بھی اوورسیز کی ناراضگی نظر نہیں آتی، ہم اوورسیز پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں، امید ہے اس سال ترسیلات 35 ارب ڈالر کے قریب ہوجائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بھی بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، حکومت جو کام کر رہی ہے وہ اپنی جگہ ہے، اصل کام پرائیویٹ سیکٹر کو کرنا ہے، اس ملک کو پرائیویٹ سیکٹر نے ہی آگے لیکر جانا ہے، ہمیں پالیسی فریم ورک اور پالیسی کے تسلسل سے پرائیویٹ سیکٹر کو سپورٹ کرنا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری مکمل سپورٹ اوردعائیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، پاکستانی کرکٹ ٹیم کھل کر اور جم کر کھیلے۔


مشہور خبریں۔
مریم نواز کی فلپائنی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی پیشکش
?️ 21 نومبر 2025 لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فلپائنی سرمایہ
نومبر
یوکرین کی جنگ 2025 میں بھی جاری، امن کے قیام کی تمام کوششیں ناکام
?️ 29 دسمبر 2025 یوکرین کی جنگ 2025 میں بھی جاری، امن کے قیام کی
دسمبر
سعودی عرب کی چوبیس گھنٹے میں اٹھارہ بار یمن پر بمباری
?️ 2 جون 2021سچ خبریں:پچھلے چوبیس گھنٹوں میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن
جون
افغان صدر کی طالبان کو نصیحت
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:افغان صدر نےاپنے ایک بیان میں طالبان کو نصیحت کرتے ہوئے
جولائی
شکارپور میں آپریشن پولیس ہی کرے گی
?️ 27 مئی 2021شکارپور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا کہ سندھ
مئی
انگلستان کے بادشاہ کا سیاہ فام سے ہاتھ ملانے سے انکار
?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں: انگلینڈ کے نئے بادشاہ چارلس سوم کی ایک ویڈیو
ستمبر
مائیکروسافٹ کا اسکائپ میں اہم تبدیلی لانے کا فیصلہ
?️ 30 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کی زیر ملکیت ایپ
ستمبر
ٹرمپ دوسری بار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے
?️ 17 ستمبر 2025ٹرمپ دوسری بار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے امریکی صدر ڈونلڈ
ستمبر