بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام کے لیے بری خبر ہے کہ بجلی ایک بار پھر سے مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا کیوں کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے درخواست نیپرا میں دائر کردی ہے، جس میں بجلی قیمت میں اضافہ کی درخواست جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کی قیمت میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے اور قیمت میں اضافے سے صارفین پر 65 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا تاہم نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 31 اگست کو سماعت کرے گی۔

سی پی پی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جولائی میں پانی سے 35.17 فیصد کوئلے سے 12.74 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ڈیزل سے 1.46اور فرنس آئل سے 6.42 فیصد بجلی پیدا ہوئی، ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 27 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی، فرنس آئل سے 35 روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

معلوم ہوا ہے کہ مقامی گیس سے 10.36 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 14.98 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 28 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی، اسی طرح جوہری ایندھن سے 14.20 فیصد بجلی پیدا کی گئی اور جوہری ایندھن سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 1 روپے فی یونٹ رہی۔

دوسری طرف وزیراعظم نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلزٹیکس کی وصولی معطل کردی، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے لیے نیا لائحہ عمل مرتب کیا جائے، حکومت غریب طبقہ کے مالی تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کرنے کیلئے کوشاں ہے، ٹیکس وصولی پر فیصلے کے وقت تاجروں کے نمائندگان کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت بجلی کے نرخ اور بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلزٹیکس کلیکشن پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں خرم دستگیر، مفتاح اسماعیل، مصدق ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلزٹیکس کی وصولی معطل کر نے کی ہدایت کی، اسی طرح وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس وصولی کے لیے نیا لائحہ عمل مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی، وزیراعظم نے بجلی بلوں کے ذریعے دکانداروں پر فکسڈ سیلزٹیکس کو متفقہ شرح سے زیادہ لاگو کرنے پر انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

لندن تک پہنچیں نتین یاہو کی بدعنوانیاں

?️ 29 جون 2023سچ خبریں: ایک یہودی تاجر نے لندن کی ایک عدالت میں پیش

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، گندم کی فی من قیمت خرید 3900 روپے مقرر

?️ 9 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)

صیہونی ریاست میں غربت کی شرح؛صیہونی ٹی وی کی رپورٹ

?️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ جنگ

ارجنٹائنی شہریوں کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️ 8 دسمبر 2022سچ خبریں:ارجنٹینا میں درجنوں افراد بیونس آئرس میں صہیونی سفارت خانے کے

محمد رعد: فوج بھی جانتی ہے کہ مزاحمت کے بغیر ملک کی حفاظت نہیں کی جا سکتی

?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے دھڑے کے سربراہ نے

ٹرمپ خود جیل جائیں گے یا لے جائے جائیں گے؟

?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: ریاست جارجیا میں 2020 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے

صیہونیوں کا غزہ کے خلاف خودکش ڈرونز کا استعمال

?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن نے غزہ کی پٹی کے خلاف خودکش ڈرونز

نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ

?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد اسلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے