بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف فریقین سے جواب طلب

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ کی جانب سے کراچی میں بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین سے 3 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ مئیر کراچی نے عدالتی حکم کے باوجود اپوزیشن سے مشاورتی عمل کو بائی پاس کرتے ہوئے معاہدہ کیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مئیر کراچی نے اپوزیشن جماعتوں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی سے کوئی مشاورت نہیں کی۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ مئیر کراچی اور کے الیکٹرک کے درمیان ہونے والے معاہدے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ 2022 میں سندھ ہائی کورٹ نے اس وقت کے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کی ’کے الیکٹرک‘ کے ذریعے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کے نفاذ کو جاری رکھنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ٹیکس وصولی سے روک دیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے بلدیہ عظمی کے تحت قائم ہسپتالوں اور اسکولوں کی فہرست طلب کر رکھی ہے۔

اس کے علاوہ عدالت نے ہسپتالوں اور اسکولوں کی موجودہ صورتحال، عملے اور طلبا کی تعداد سے متعلق بھی رپورٹ طلب کی تھی۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی جماعت اسلامی نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے لیے ’کے الیکٹرک‘ کے بجلی کے بلوں کے ذریعے میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکسز کی وصولی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

23 ستمبر 2002 کو اس وقت جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن اور دیگر نے سندھ ہائی کورٹ کو درخواست دی تھی کہ میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکسز ایڈمنسٹریٹر کراچی کی جانب سے منظور کردہ قرارداد کی روشنی میں نافذ کیا گیا جو کہ غیر قانونی اور قانون کی شق سے ماورا ہے۔

مشہور خبریں۔

ترکی میں KFC  کا دیوالیہ؛ وجہ؟

🗓️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جاری عالمی بائیکاٹ

صہیونی دشمن اپنے اسیروں کو کیسے واپس لے جانا چاہتے ہیں؟ابوعدیدہ کی زبانی

🗓️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: القسام بریگیڈز کے ترجمان نے غزہ کی جنگ چھٹے مہینے

آنر کے آنے والے فون میں تصاویر کو اے آئی ویڈیو میں تبدیل کرنے کا فیچر دیے جانے کا امکان

🗓️ 14 مئی 2025سچ خبریں: چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ’آنر‘ نے عندیہ دیا

کورونا: مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ

🗓️ 11 جنوری 2022کراچی(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون نے پاکستان

صیہونی کابینہ کے حالیہ فاشسٹ رویے کے برعکس نتائج برآمد ہوئے ہیں:عطوان

🗓️ 21 فروری 2023سچ خبریں:عرب زبان تجزیہ نگار نے فلسطین میں جاری کئی اہم واقعات

بلوچستان: تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق، 2 زخمی

🗓️ 14 اکتوبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے تربت میں مسلح افراد نے گھر

شیخ رشید نے افغانستان سے آنے والے مہاجرین کے بارے میں اہم اعلان کیا

🗓️ 28 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ افغانستان سے

آئی ایم ایف پیکج کی مدد کے باوجود ڈالر کی اونچی اڑان برقرار

🗓️ 24 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف پیکج اور دوست ممالک کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے