?️
بجلی کو مہنگا کرنے کی سماعت مکمل ہو چکی ہے
اسلام آباد(سچ خبریں) بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت وائس چیئرمین نیپرا سیف اللہ چٹھہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں نیپرا نے بجلی 1 روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی وفاقی حکومت کی درخواست پرسماعت مکمل کرلی۔
بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت وائس چیئرمین نیپرا سیف اللہ چٹھہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوئی۔ جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویڑن محفوظ بھٹی نے اتھارٹی کوبتایا کہ اضافے کے بعد بجلی کا یونیفارم ٹیرف 13.35 سے بڑھ کر 15.30 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔ اطلاق تمام صارفین پرہوگا۔
ماہانہ 50 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارف کا ٹیرف بھی بڑھے گا تاہم کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا، ممبرنیپرا سندھ رفیق شیخ نے استفسار کیا نیپرا کی سیکشن 31 پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، سیکشن 31 میں پورے ملک کے لیے یونیفارم ٹیرف کی ہدایات ہیں، 1.95 کی یکساں ٹیرف میں اضافے کا آپ قانونی جوازکیا ہے، حکام وزارت توانائی نے بتایا کہ یکساں ٹیرف ریونیو کی ضروریات کے مطابق ہے، حکام نے بتایا کہ اضافے سے بجلی صارفین پر1495 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کے ساتھ امریکی ہتھیاروں کے معاہدے پر بین الاقوامی تنقید میں اضافہ
?️ 20 ستمبر 2021 (سچ خبریں)تازہ ترین رائے شماری کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے
ستمبر
لندن میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اپنے اور اپنی حکومت کے خلاف
مارچ
اسرائیل کی معیشت پر الاقصی طوفان کے تباہ کن نتائج
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:الاقصیٰ طوفانی جنگ کو 120 سے زائد دن گزرنے کے ساتھ
فروری
کیا السنور اسرائیل کو غزہ سے نکالنے کی طاقت رکھتا ہے؟
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں غاصبانہ جنگ کے جاری رہنے اور صیہونی قیدیوں کی
مئی
مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ
?️ 21 جون 2025لاہور (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر
جون
یمن کے کئی علاقوں پر سعودی اتحاد کے حملے؛متعدد عام شہری ہلاک اور زخمی
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:یمن کے متعدد شہروں اور علاقوں پر سعودی اتحاد کے تازہ
ستمبر
صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا برائی کے سوا کچھ نہیں:اسماعیل ہنیہ
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے
نومبر
عرب ممالک نئے اتحادیوں کی تلاش میں
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: عرب لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل عمرو موسی نے ایک ٹی
ستمبر