بجلی بلوں کی قسط وارادائیگی کرانے والے صارفین کی موجیں ختم، سال میں اب ایک بار اقساط ہو سکیں گی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا  نے بجلی صارفین کیلئے بلوں کی اقساط کرانے کی سہولت محدود کر دی،صارفین اب سال میں صرف ایک ہی بار بجلی بل کی قسط کرا سکیں گے، نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھاری بجلی بل ادا کرنے والے صارفین قسط وار ادائیگی کے ریلیف سے محروم ہو گئے ہیں ۔

نیپرا نے بجلی کے بلوں پر ماہانہ اقساط کرانے کی سہولت ختم کردی ہے اور اب سال میں صرف ایک بار ہی بجلی صارفین اپنے بلوں کی اقساط کراسکیں گے ۔اس سلسلے میں نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ قسط کرانے کی صورت میں نیا کمپیوٹرائزڈ بل ہی جاری کیا جائے۔ نیپرا کی جانب سے اس سلسلے میں تمام بجلی کمپنیوں کو احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔

نیپرا نے آخری دن سرکاری چھٹی کی صورت میں مقررہ تاریخ میں توسیع نہ کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے، نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری چھٹی کے باعث بل کی عدم ادائیگی پر لیٹ پیمنٹ سرچارج لیا جائے۔

خیال رہے کہ نیپرا نے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر تے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے ۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا اطلاق جون، جولائی اور اگست کے بلز پر کیا جائیگا۔اس سلسلے میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھی بھجوا دیا ہے۔

نیپرا نے بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ 30 مئی کو محفوظ کیا تھا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ مانگ رکھا تھا۔یاد رہے کہ دو روزقبل بجلی 3روپے 48پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس کی منظوری سے صارفین پر تقریباً 34 ارب کا اضافی بوجھ پڑنے کا بتایاگیاتھا۔ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر نیپرا نے سماعت کی تھی ۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ اپریل میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

یمنیوں کی سعودی عرب کی خطرناک دھمکی

?️ 23 مئی 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر نے

مایا علی کے خوبصورت انداز اپناکر اپنے مداحوں کے دل جیت لیے

?️ 4 مارچ 2021کراچی {سچ خبریں} خوبرو اداکارہ مایا علی کے خوبصورت انداز نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔  ہم ٹی وی کے ڈرامہ

مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ یاترا کمبھ میلے سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے

?️ 28 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں)  بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس نے شدید

جو بائیڈن اور ولادی میر پوٹن کے مابین اہم ملاقات، دوبارہ سے سفارتی تعلقات برقرار کرنے پر بات چیت کی گئی

?️ 17 جون 2021جنیوا (سچ خبریں) سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں سربراہ اجلاس کے دوران

غزہ میں انسانی امداد کی لائن میں لگے افراد ایک بار پھر صیہونی جارحیت کا شکار

?️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ میں امداد

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

?️ 5 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت

مالی میں فرانسیسی فوج کی غیرقانونی موجودگی کے خلاف شدید مظاہرے کیئے گئے

?️ 30 مئی 2021مالی (سچ خبریں) مالی میں سینکڑوں افراد نے ملکی فوج کی حمایت

یوکرین کو کلسٹر ہتھیار بھیجنے کے بارے میں ایلون مسک کیا کہتے ہیں؟

?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او اور ٹویٹر کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے