?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بےگناہ ہیں تو انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے جو کیا، اب بھگت رہے ہیں، سب سے پہلے انہیں توبہ کرنی چاہیے۔
ذوالفقار بھٹو پھانسی پر صدارتی ریفرنس کی سماعت میں وقفے کے دوران سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ریفرنس کی سماعت پر پہنچے ہیں ہم سمجھتے ہیں تاریخ کو مسخ نہ کیا جائے بلکہ ہم تاریخ کو درست کرسکتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جو ایک کلپ چلایا گیا، آمریت میں امر کی ایک کیس میں دلچسپی تھی، ذوالفقار علی بھٹو کے کیس کا جس طرح فیصلہ کرایا گیا، تاریخ اس کی گواہ ہے، امید ہے کہ بارہ تیرہ سال بعد اس کیس میں پیپلز پارٹی کو انصاف ضرور ملے گا۔
انہوں نے کہا یہ موقع ہے کہ اسے درست کریں، اعتماد ہے کہ ہمیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اس کیس میں انصاف ملے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس کیس کو ممکن ہو تو جلد از جلد نمٹا دیا جائے، پہلے جسٹس افتخار چوہدری نے سماعت کی لیکن فیصلہ نہ ہوسکا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے گزشتہ ہفتے سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق منظور کی گئی قرار داد پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام ووٹ ڈالنے کی تیاری کریں، اقوام متحدہ سے بھی قرارداد پیش کرادیں الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چیف جسٹس نے بھی کہا تھا 8 فروری کو الیکشن پتھر پر لکیر ہیں، انہوں نے سوال اٹھایا کہ سینیٹ کی قرارداد میں زیادہ وزن ہے یا چیف جسٹس کی بات میں؟ سب لوگ تیاری پکڑیں، سب نے جا کر ووٹ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں پی پی پی نے حال ہی میں بلدیاتی الیکشن جیتا ہے، چاہتے ہیں الیکشن التوا کا کوئی بہانہ نہ بنے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ تقسیم اور لڑائی کی سیاست کو دفن کرنا ہوگا، اپنی غلطیاں تسلیم کرنی چاہئیں، رویہ درست کرنا چاہیے، ہمیں تاریخ سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
مودی حکومت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں، حریت رہنما
?️ 17 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حریت رہنماوں
جولائی
جو بائیڈن جسمانی اور ذہنی طور پر صدارت کے قابل نہیں: امریکی عوام
?️ 22 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن کے حوالے سے کیئے گئے
اگست
صیہونی تجزیہ نگار کا حماس کے بارے میں حیران کن انکشاف
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: ایک صہیونی تجزیہ نگار نے نیتن یاہو کی کابینہ پر
اکتوبر
مردان: نامعلوم افراد کا حملہ، پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار زخمی
?️ 5 مارچ 2024 مردان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے پیر
مارچ
امریکی خزانے میں سعودی اثاثوں میں کمی
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:مختلف ذرائع کے مطابق مئی میں امریکی خزانے میں سعودی عرب
جولائی
فلسطین کی حمایت میں عراقی مزاحمتی گروپوں کا رول
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: گزشتہ ہفتوں میں عراقی گروہوں نے فلسطینی مزاحمت کی حمایت
نومبر
جنوبی کوریا میں ایپک سربراہی اجلاس کے موقع پر ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کا امکان ہے
?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر جنوبی کوریا میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے
ستمبر
الاقصیٰ طوفان نے صہیونی فوجیوں کو بھاگنے پر مجبور کیا
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی طویل جنگ
جولائی