?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس میں وزیراعظم عمران خان آج کو طلب کر لیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم کو بلائیں ان سے خود بات کریں گے سب سے نازک اورآسان ہدف اسکول کےبچے تھے ، ایسے نہیں چلے گا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سانحہ آرمی پبلک سکول کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا وزیراعظم نے عدالتی حکم پڑھا ہے؟
اٹارنی جنرل نے بتایا وزیراعظم کو عدالتی حکم نہیں بھیجا تھا، وزیراعظم کو عدالتی حکم سے آگاہ کروں گا، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا اٹارنی جنرل صاحب یہ سنجیدگی کا عالم ہے؟ وزیراعظم کو بلائیں ان سے خود بات کریں گے ، ایسے نہیں چلے گا۔
جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ سب سے نازک اورآسان ہدف اسکول کےبچے تھے، ممکن نہیں دہشت گردوں کواندر سے سپورٹ نہ ملی ہو جبکہ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بچوں کو ایسے مرنے نہیں دے سکتے۔
یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی تھی، دہشت گردوں نےعلم کے پروانوں کے بے گناہ لہو سے وحشت و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی تھی۔آرمی پبلک اسکول میں ہونے والے دردناک سانحے اور دہشت گردی کے سفاک حملے میں 147 افراد شہید ہوگئے تھے، جن میں زیادہ تعداد معصوم بچوں کی تھی۔
خیال رہے پاکستان میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد پر سات سال سے غیر اعلانیہ پابندی عائد تھی، لیکن پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد پابندی ختم کر دی گئی تھی۔جس کے بعد آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث کچھ مجرمان کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا جاچکا ہے۔


مشہور خبریں۔
جسٹس منصور علی شاہ کا ملک میں چلڈرن کورٹس بنانے کی ضرورت پر زور
?️ 7 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس
دسمبر
وزیر تعلیم نے امتحان ملتوی کرنے سے انکار کر دیا
?️ 9 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی
جولائی
صیہونی حکومت پر طوفان الاقصیٰ کے خاموش اثرات
?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ کے بعد صیہونی حکومت کو ایک خاموش بحران
اپریل
کیا ٹوماہاک میزائل زیلنسکی کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتے ہیں؟
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کو گولہ بارود اور وار
اکتوبر
’سلطان صلاح الدین ایوبی‘ کا پہلا اردو ٹیزر جاری
?️ 1 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) 12ویں صدی کے مشہور مسلمان کمانڈر ’سلطان صلاح الدین
اپریل
صیہونی رہنماؤں کا امریکہ پر شدید غصہ اور بے بسی!
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کے فلسطینی باشندوں کے خلاف ایک انتہاپسند صہیونی
اپریل
صہیونی شمالی غزہ سے ذلت کے ساتھ واپس
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے آج ایک مختصر
جنوری
اردوغان اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے سات کلیدی نکات
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان اور امریکی صدر ڈونلڈ
ستمبر