اے پی ایس حملہ کیس، سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو آج  طلب کر لیا

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس میں وزیراعظم عمران خان آج  کو طلب کر لیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم کو بلائیں ان سے خود بات کریں گے سب سے نازک اورآسان ہدف اسکول کےبچے تھے ، ایسے نہیں چلے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سانحہ آرمی پبلک سکول کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا وزیراعظم نے عدالتی حکم پڑھا ہے؟

اٹارنی جنرل نے بتایا وزیراعظم کو عدالتی حکم نہیں بھیجا تھا، وزیراعظم کو عدالتی حکم سے آگاہ کروں گا، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا اٹارنی جنرل صاحب یہ سنجیدگی کا عالم ہے؟ وزیراعظم کو بلائیں ان سے خود بات کریں گے ، ایسے نہیں چلے گا۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ سب سے نازک اورآسان ہدف اسکول کےبچے تھے، ممکن نہیں دہشت گردوں کواندر سے سپورٹ نہ ملی ہو جبکہ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بچوں کو ایسے مرنے نہیں دے سکتے۔

یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی تھی، دہشت گردوں نےعلم کے پروانوں کے بے گناہ لہو سے وحشت و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی تھی۔آرمی پبلک اسکول میں ہونے والے دردناک سانحے اور دہشت گردی کے سفاک حملے میں 147 افراد شہید ہوگئے تھے، جن میں زیادہ تعداد معصوم بچوں کی تھی۔

خیال رہے پاکستان میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد پر سات سال سے غیر اعلانیہ پابندی عائد تھی، لیکن پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد پابندی ختم کر دی گئی تھی۔جس کے بعد آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث کچھ مجرمان کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا جاچکا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ بحیرہ احمر سے فرار کی فکر میں؛امریکی میگزین کی رپورٹ

🗓️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:ایک امریکی جریدے نے بحیرہ احمر میں یمنی مسلح افواج

آرمی چیف کی چینی سفیر سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلۂ خیال

🗓️ 9 جون 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی

اسرائیلی فوج کی حکمت عملی میں شہریوں کا تحفظ شامل نہیں:روس

🗓️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نائب مندوب نے اسرائیلی فوج

مشرق وسطیٰ میں امارات کا کردار مثبت اور فعال ہے: بشار اسد

🗓️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد اور متحدہ عرب امارات کے صدر

کویت کا بین الپارلیمانی یونین سے اسرائیلی وفد کو نکالنے کا مطالبہ

🗓️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بین الپارلیمانی یونین کے صدر سے

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 2534 پوائنٹس تنزلی کے بعد 60 ہزار کی نفیساتی حد سے نیچے

🗓️ 26 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز شدید

روس کا یورپی ممالک اور امریکہ کو انتباہ

🗓️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:روس نے امریکہ اور پورپی ممالک کو انتباہ دیتے ہوئے کہا

یاسمین راشدکا عوام سے  ویکسینیشن کے متعلق غلط فہمیوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل

🗓️ 30 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے  کورونا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے