اے این ایف کی کارروائی،کارگو کے ذریعے بیرون ملک بھاری مقدار میں آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام

?️

لاہور: (سچ خبریں) اے این ایف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران کارگو کے ذریعے بیرون ملک بھاری مقدار میں آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ، کارگو بھیجنے والے لاہور کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے آئس کو کپڑے سے علیحدہ کرنے کیلئے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

اے این ایف حکام کے مطابق منشیات کپڑوں میں جذب کر کے شارجہ اسمگل کی جا رہی تھی۔آئس کو کپڑے سے علیحدہ کرنے کیلئے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد آئس کی درست مقدار کا تعین ہو گا ۔ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف)نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات سمگلنگ کے خلاف 9 کارروائیوں میں 97 کلوگرام منشیات برآمدکرکے 10 ملزمان گرفتارکرلئے تھے۔

اے این ایف حکام کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ابو ظہبی جانے والے مسافر سے 2.7 کلو گرام چرس برآمدکی گئی تھی۔کراچی ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر اور سہولت کار سے 23580 نشہ آور گولیاں برآمدکی گئیں تھیں۔کراچی ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 2 کلوگرام آئس برآمدکی گئی۔کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی میں تھائی لینڈ جانے والے مسافر سے 868 گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔آر سی ڈی روڈ حب سے 67 کلو گرام ہیروئن برآمدکی گئی تھی۔طورخم بارڈر کے قریب سے 14 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب دو خواتین سے 4 کلوگرام آئس برآمدکی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

کبریٰ خان کی جانب سے شادی سے متعلق اہم خیالات کا اظہار

?️ 27 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان نے شادی سے

امریکی حکام نے غزہ جنگ میں بائیڈن کی منافقانہ پالیسی کا اعتراف کیا

?️ 17 فروری 2024سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل نے موجودہ اور سابق امریکی حکام کے حوالے

حماس کا العربیہ کے جعلی دعووں پر شدید ردعمل

?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: سعودی میڈیا نیٹ ورکس کا صیہونی ریژیم کے ہم نوا

پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار موبائل کمپنی خریدی لی

?️ 14 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی

پاکستان کے خلاف معاشی دہشت گردی؛ عمر ایوب کی زبانی

?️ 30 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب

وزیراعظم کی تاجکستان، بیلا روس، کرغزستان، ترکمانستان، قازقستان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں

?️ 16 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف سے ایس سی او 

تنقید اداروں کے بجائے افراد پر کی جائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

?️ 22 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز

ایرانی ایٹمی معاہدے سے نکلنا ہماری سب سے بڑی غلطی تھی:امریکہ

?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے