?️
جہلم (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنڈ دادن خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ای وی ایم سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی گھبرا جاتی ہے کیوں کہ ان کا انتخآبی طریقہ دھاندلی ہے اور ن لیگ لوگوں کو لالچ دے کر الیکشن لڑتی ہے، ووٹ کو ہزار، 2 ہزار میں خریدنا ووٹ کو عزت دینا ہے؟
سیاست مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بس کی بات نہیں ہے ، ویڈیو اور لیکس کا مقصد بلیک میلنگ ہوتا ہے، ویڈیوز پہلے آجاتی ہیں بعد میں پتہ چلتا ہے کہ جعلی ہے، ایسی جعلی ویڈیو کے ذریعے اداروں کو بلیک میل نہیں کیا جاسکتا ، شریف خاندان لندن میں جائیدادوں کی رسیدیں دے، اس کے علاوہ ان کے پاس اور کوئی آپشن نہیں ہے ، مریم نواز نے کہا تھا لندن تو کیا پاکستان میں بھی میری کوئی جائیداد نہیں ہے، آپ کے کرتوتوں کی وجہ سے آج پاکستان مشکلات کا شکارہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی زرداری اور بلاول کی پارٹی ہے اور سندھ تک محدود ہے، پورے پاکستان میں اگر کوئی ٹکٹ دینے کے پوزیشن میں ہے تو وہ پی ٹی آئی ہے کیوں کہ ملک میں عمران خان کے علاوہ کوئی لیڈرنہیں، ان کے علاوہ باقی سب بونے ہیں، وزیراعظم کی آواز پورے ملک میں جاتی ہے اور پورے ملک میں ان کا ووٹ بینک ہے، تحریک انصاف واحد قومی اور وفاقی پارٹی ہے جس نے پاکستان کو متحد رکھا ہوا ہے ، وفاقی قیادت اور وفاقی پارٹی پاکستان کے لیے ضروری ہے، اگلےانتخابات میں بھی عمران خان کاکوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔


مشہور خبریں۔
ابھرتی ہوئی معیشتوں پر برکس کے اثرات
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: برکس گروپ، برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کی
اکتوبر
اب بازی پلٹ چکی ہے
?️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حکومت کے اہلکار فلسطینی قیدیوں
ستمبر
غزہ کی پٹی بچوں کے لیے دنیا کا خطرناک ترین مقام
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل نے اقوام
نومبر
غزہ میں 20 لاکھ افراد کے لیے ماحولیاتی تباہی اور بھوک کا بحران
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ نے غزہ کے لوگوں کی نازک صورتحال کے
اپریل
جنگ بندی کے بعد غزہ میں امریکی شیطانی چالیں
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: بلنکن کا تل ابیب کا دورہ غزہ میں جرائم کے
نومبر
غزہ میں بم دھماکوں کا سلسلہ جاری
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے مغربی ایشیائی امور کے
نومبر
افغانستان کے حالات پر گہری نظر ہے: فواد چوہدری
?️ 28 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
اگست
فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونے سے عدالتوں کا وجود خطرے میں پڑجاتا ہے، جسٹس اطہر من اللہ
?️ 19 جنوری 2025لاہور: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے
جنوری