?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کو حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) کے درمیان معاہدے کے تحت چین اور آذربائیجان سے ایک لاکھ 60 ہزار ٹن یوریا درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔
وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے اسٹریٹجک ذخائر کے لیے 2 لاکھ ٹن یوریا کی خریداری کے لیے جمع کرائی گئی سمری پر غور کیا گیا۔
وزارت صنعت و پیداوار نے اجلاس کو چینی کمپنیوں سے درآمد کرنے کے حوالے سے پہلے سے طے شدہ مختلف آپشنز کے بارے میں بھی آگاہ کیا جنہوں نے کم ترین ریٹ پر یوریا کی فراہمی پر رضا مندی ظاہر کی۔
ٹی سی پی کو جی ٹو جی کی بنیاد پر چین سے ایک لاکھ 25 ہزار ٹن یوریا اور آذربائیجان سے 35 ہزار ٹن یوریا درآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔
ای سی سی نے ٹی سی پی کو بقیہ 40 ہزار ٹن یوریا درآمد کے لیے قابل عمل مواقع تلاش کرنے کی بھی ہدایت کی۔
ای سی سی نے وزارت توانائی کی جانب سے ڈیزل کی طلب و رسد کے درمیان موجود فرق کو پورا کرنے کے لیے پیش کی گئی سمری پر بھی غور کیا جب کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں عالمی منڈیوں میں بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر ہائی اسپیڈ ڈیزل درآمد نہیں کر رہیں۔
ای سی سی نے تجویز کیا کہ لاگو پالیسی کے مطابق پی ایس او کا اوسط پریمیم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں پر لاگو کیا جائے گا۔
تاہم، اگر آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ہائی اسپیڈ ڈیزل پی ایس او کے اوسط پریمیم کے مقابلے میں زیادہ پریمیم پر درآمد کرتی ہیں تو قیمت کے فرق کو مد نظر رکھا جائے گا۔
دوسری جانب، وزارت توانائی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ 31 دسمبر تک کسی بھی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کو زیادہ شرح پر درآمد کرنے کے لیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ذریعے فرق کی ادائیگی کی جائے گی۔
توقع ہے کہ اس اقدام سے آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ڈیزل درآمد کرنے کی جانب راغب کرے گا۔ گندم کی بوائی اور سیلاب کے بعد بحالی کے لیے جاری اقدامات کے باعث ملک میں ڈیزل کی طلب میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ، ای سی سی نے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے لیے 11 کروڑ 50 روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی۔
مشہور خبریں۔
بجلی کی قیمت میں کمی کو منظوری مل گئی
?️ 2 جون 2021لاہور(سچ خبریں) بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد نیشنل پاور
جون
یمنی جیل پر سعودی اتحاد کے حملے سے 140 افراد ہلاک اور زخمی
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی میڈیا نے آج صبح خبر دی ہے کہ سعودی
جنوری
قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کی مسلح افواج کو جوابی کارروائی کی اجازت دے دی
?️ 7 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد وزیراعظم ہاؤس
مئی
اسرائیل بڑھتے ہوئے خطرات کے لیے تیار نہیں: مشرق وسطیٰ
?️ 24 اپریل 2022مڈل ایسٹ آن لائن نے صیہونی حکومت کے بڑھتے ہوئے سیکورٹی خطرات
اپریل
حکومت بلوچستان میں دانش اسکولز کیلئے 50 فیصد فنڈ فراہم کر رہی ہے۔ احسن اقبال
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا
جولائی
’حکومت میں شمولیت کے بدلے صرف ایک وزارت‘، مصطفیٰ کمال کے بعد گورنر سندھ کی بھی مبینہ آڈیو لیک
?️ 28 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال
فروری
فلسطین کی حمایت میں لندن میں سب سے بڑے مظاہرے
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز لندن میں فلسطینی حامی مارچ کے منتظمین اب
نومبر
پہلی انتخابی بحث میں بائیڈن اور ٹرمپ کا ایک دوسرے پر بے مثال حملہ
?️ 28 جون 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کے مباحثوں کا پہلا دور آج صبح ڈیموکریٹک
جون