ایک ہفتے کی بندش کے بعد چمن بارڈر سے پاک افغان تجارت دوبارہ شروع

🗓️

چمن: (سچ خبریں) پاکستان نے ایک ہفتے کی بندش کے بعد پیر کو چمن کے مقام پر افغانستان کے ساتھ سرحد دوبارہ کھول دی جہاں بندش کے سبب دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تجارت کے ساتھ ساتھ باب دوستی کے ذریعے لوگوں کی آمدورفت کا عمل بھی متاثر ہو رہا تھا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق 13 نومبر کو چمن کے مقام پر سرحد کو اس وقت غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا جب افغان سرحد کے اس پار سے ایک مشتبہ مسلح شخص نے باب دوستی پر پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک فوجی شہید اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

سرحد کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ چمن میں پاکستانی سرحدی حکام اور طالبان حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

چمن کے ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری نے کہا کہ افغان حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد کچھ شرائط کے ساتھ سرحد کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے، ملاقات میں کیے گئے فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

افغان حکومت نے پاکستان کو یقین دلایا کہ فائرنگ میں ملوث دہشت گرد کو جلد از جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

سرحد کھلنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ساتھ ساتھ اشیا کی درآمد و برآمد بھی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

سرحد کے دونوں جانب سامان لے جانے والے سینکڑوں ٹرک پھنسے ہوئے تھے جس سے بلوچستان میں ٹماٹر، پیاز اور دیگر سبزیوں کی قلت پیدا ہوگئی تھی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کسٹمز نے مختلف سامان سے لدے ٹرکوں کو بڑی تعداد میں کلیئر کر دیا جس کے بعد وہ افغانستان میں داخل ہو گئے جبکہ ٹرک اسپن بولدک سے بھی پاکستان میں داخل ہوئے۔

کراسنگ پوائنٹ کی بندش کے باعث سرحد کے دونوں جانب سے بڑی تعداد میں افغان اور پاکستانی شہریوں کو بھی اپنے اپنے ممالک میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ چمن میں صرف ان پاکستانیوں کو داخلے کی اجازت دی گئی جن کے پاس قانونی سفری دستاویزات اور قومی شناختی کارڈ تھے، عہدیداروں نے بتایا کہ اپنے ملک کے شناختی کارڈ رکھنے والے افغانوں کو بھی پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔

دریں اثنا، 13 نومبر کو فائرنگ کے واقعے کے پیش نظر پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

عوام کے سارے غصے کا مرکز کمپنی سرکار ہے، حماد اظہر

🗓️ 25 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر کا کہنا

مبینہ کرپشن ریفرنس: انکوائری رپورٹ فراہمی کیلئے پرویز الہیٰ و دیگر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

🗓️ 15 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے نیب ریفرنس میں

انصاراللہ کا انگوٹھا اسرائیل اور امریکہ کی شہ رگ پر

🗓️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک بدر الدین

امریکی سیکریٹری دفاع بھارت کے بعد اچانک افغانستان پہونچ گئے، افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ اہم ملاقات

🗓️ 23 مارچ 2021کابل (سچ خبریں) امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن بھارت کے بعد اچانک

کراچی:بیرون ملک سے آنے والے 98 مسافر کورونا سے متاثر پائے گئے

🗓️ 1 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے 98 مسافروں کورونا

انسٹاگرام کو ڈیٹنگ ایپ کی طرح استعمال کیے جانے کا انکشاف

🗓️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سوشل شیئرنگ

حالیہ انتخابات ترکی اور دنیا کے لیے فیصلہ کن تھے: اردوغان

🗓️ 31 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدارتی انتخابات کا دوسرا دور رجب طیب اردوغان کی

مقبوضہ کشمیر پر حملہ اور ایف 16 گرانے کی بھارتی میڈیا کی خبر سفید جھوٹ قرار

🗓️ 8 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) شکست خوردہ مودی کی خوشنودی کیلئے بھارتی میڈیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے