ایک شخص خود کو چوتھی بار وزیر اعظم مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بلاول بھٹو

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایک شخص خود کو چوتھی بار وزیر اعظم مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔چھاچھرو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ الیکشن 8 فروری کو ہونے جا رہے ہیں لیکن عوام نے اپنا فیصلہ آج ہی سنادیا ہے، میں تھر کے عوام کے ساتھ ہوں، مجھے بہت خوشی ہورہی ہے، میں آپ کا ہوں اور آپ میرے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میاں صاحب نے غلط بیانی کی کہ تھرکول منصوبہ انہوں نے دیا، اگر تھرکول منصوبہ نواز شریف نے شروع کیا ہوتا تو وہ یہاں جلسہ کرتے، پیپلزپارٹی نے روزگار کے لیے تھرکول منصوبہ شروع کیا تھا، 8 فروری کے بعد تھرکول منصوبے پر مزید کام ہوگا۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ انتخابات کے لیے صرف میں ووٹ مانگ رہا ہوں باقی ادھر ادھر دیکھ رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں ان کی کٹھ پتلی حکومت کراچی میں بیٹھ کر عوام کےحق پر ڈاکا ڈالے، میاں صاحب کے سہولت کار سندھ میں الیکشن لڑ رہے ہیں، باقی سیاسی جماعتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کررہی ہیں مگر پیپلز پارٹی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اسلام کوٹ میں ایئرپورٹ بنا کر دیا، حکومت ملی تو میں غریب عوام کے لیے 30 لاکھ گھر بنا کر دوں گا، آپ کی آمدنی دوگنی کر کے دکھاؤں گا، تھرپارکر میں گرین انرجی سولر پارکس بناؤں گا۔ بلاول بھٹو نے بتایا کہ 8 فروری کو تیروں کی بارش ہوگی۔

مشہور خبریں۔

27 ویں آئینی ترمیم: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

?️ 15 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) جسٹس شمس محمود مرزا نے لاہور ہائیکورٹ کے جج

معاشی بحران کا حل اسمبلیاں تحلیل کرنا نہیں ہے

?️ 17 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر

ہواوے کمپنی کو 40 ارب ڈالرز کے خسارے کا سامنا

?️ 27 ستمبر 2021بیجنگ(سچ خبریں) گذشتہ چھ ماہ کے دوران اسمارٹ فون کے کاروبار میں

شرح سود میں کمی: اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 894 پوائنٹس بڑھ گیا

?️ 13 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں

صیہونی وزیر نے ایسا کیا کہہ دیا کہ اقوام متحدہ سے بھی برادشت نہ ہوا؟

?️ 28 جون 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے نائب ترجمان نے صیہونی حکومت کے داخلی

صیہونی حکومت کے قوانین اور عدالتوں کے لیے انتہائی دائیں بازو رہنماؤں کا منصوبہ

?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:صہیونی مظاہرین کا خیال ہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ کے

امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیوں پر یمنی فوج کے پیغامات

?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: قابض حکومت نے ملک کی حکومت کے خاتمے کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے