ایک بار پھر پارٹی دہشتگردوں کے نشانے پر ہے، بلاول بھٹو

?️

خضدار: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کے اصل مسائل کا نہ صرف مقابلہ کرے گی بلکہ فتح بھی حاصل کرے گی، یہی وجہ ہے کہ ایک بار پھر میری پارٹی دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔

خضدار میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم ان کی تشدد، ان کی نفرت اور تقسیم کی وجہ سے، شاید یہ جو بچہ ہے، یہ خوفزدہ ہو جائے گا، یہ پیچھے ہٹ جائے گا، یہ ان کی بھول ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں صرف پیپلزپارٹی ان کے مسائل حل کر سکتی ہے، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو سمجھتی ہے، میرے بلوچ بہن بھائی دکھ اور تکلیف سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی عوام کے تمام مسائل کو حل کرے گی، پیپلزپارٹی کے جیالے حملوں سے گھبرانے والے نہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم شہدا کے وارث ہیں، کسی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، 8 فروری کو ووٹ کی طاقت سے جواب دیں گے، 8 فروری کو بلوچستان میں تیروں کی بارش ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی خدمت اس طرح کروں گا جیسے بیٹا ماں کی خدمت کرتا ہے، بلوچستان کے عوام سے رشتہ الیکشن کی وجہ سے نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق کی 17 وزارتیں ختم کر کے 300 ارب روپے عوام پر خرچ کروں گا، ایک ہزار ارب روپے کی اشرافیہ کو سبسڈی دی جاتی ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں، ملازمین کی تنخواہ دگنی کروں گا، غریب عوام کے لیے 30 لاکھ گھر بنائے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی انتخابات میں کامیابی حاصل کرےگی، ایک شخص کہتا ہے 2013 میں لوڈشیڈنگ ختم کی، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے پر ہنسی آتی ہے، لوڈشیڈنگ صرف رائے ونڈ میں ختم ہوئی، ملک میں تو آج بھی اندھیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی خدمت اس طرح کروں گا جیسے بیٹا ماں کی خدمت کرتا ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کروں گا، بلوچستان کے عوام سے اپیل ہے تشدد کی سیاست کا حصہ نہ بنیں، قائداعظم نے ایک گولی نہیں چلائی، پاکستان بنا کر دکھا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو ظلم و زیادتی کا موقع ہی نہ دیں، بیروزگار نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ میں بلوچستان کے شہدا کا دکھ سمجھتا ہوں، وہ جانتے ہیں کہ میں بلوچستان کے عوام کے مسائل جانتا ہوں، وہ جانتے ہیں کہ میں نہ صرف دہشت گردوں کا مقابلہ کروں گا، مگر یہ بھی جانتے ہیں کہ ان کا جو لاپتا افراد ہیں، اس مسئلے کا حل بھی میں ہی نکال سکتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جانتے ہیں کہ جو وفاق کے خلاف اگر کوئی سازش ہے، اگر کوئی وفاق کو توڑنا چاہتا ہے، اگر کوئی بلوچستان کے عوام اور وفاق کے درمیان دراڑیں پیدا کرنا چاہتے ہیں تو واحد بلاول بھٹو زرداری ہے، جو یہ سازش بھی ناکام کرے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے، جو ڈرتی نہیں ہے، جو جھکتی نہیں ہے، ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر تمام قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، مگر اپنے عوام کے حق پر سودا نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے، جو بلوچستان کے عوام کے اصل مسائل، بیروزگاری، مہنگائی، غربت کے مسائل کا نہ صرف مقابلہ کریں گے، بلکہ فتح بھی حاصل کریں گے، یہی تو وجہ ہے کہ ایک بار پھر میری پارٹی دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ ہم ان کی تشدد، ان کی نفرت اور تقسیم کی وجہ سے، شاید یہ جو بچہ ہے یہ خوفزدہ ہو جائے گا، یہ پیچھے ہٹ جائے گا، یہ ان کی بھول ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ پچھلے چند دنوں میں ان سازشی قوتوں، دہشتگرد تنظیموں نے پیپلزپارٹی کے امیدواروں پر کتنے حملے کیے ہیں، مستونگ میں اور تربت میں پیپلزپارٹی کے دو امیدواروں پر حملے ہوئے، اسی طرح بولان اور کوئٹہ میں حملے ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا یہ خیال تھا کہ بلاول بھٹو ان حملوں کی وجہ سے خوفزدہ ہو جائے گا، یہ ان کی بھول ہے، ہم شہیدوں کی جماعت ہے، ہمارا سر کٹ تو سکتا ہے مگر کسی دہشت گرد کے سامنے جھک نہیں سکتا۔

مشہور خبریں۔

عید پر ریلیز ہونے والی فلمیں شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام

?️ 1 اپریل 2025 لاہور: (سچ خبریں) عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی

ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ، پیٹرول کی قیمت برقرار

?️ 16 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں

فہد مصطفیٰ کی براہ راست شو میں ثنا جاوید کو طعنہ دینے کی ویڈیو وائرل

?️ 3 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب

سعودی خاتون کو قید کی سزا

?️ 19 اکتوبر 2022سچ خبریں:    سعودی عرب انصاف اور آزادی کا مطالبہ کرنے والی

اسرائیلی جنرل: مان لیتے ہیں کہ حماس دوبارہ اقتدار حاصل کر رہی ہے

?️ 22 اگست 2025سچ خبریں: ایک صہیونی جنرل نے خان یونس آپریشن کے جواب میں

پاکستان اور افغان طالبان میں روایتی معنوں میں جنگ بندی نہیں۔ دفتر خارجہ

?️ 11 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے

فرانسیسی حکومت کی حالت زار

?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:فرانسیسی میڈیا نے اس ملک کی حکومت کے حالیہ بدامنی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے