🗓️
پشاور(سچ خبریں)عدالت کی طرف سے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی رولنگ کالعدم قرار دیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن کامران بنگش کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری کردہ تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں کامران بنگش نے لکھا کہ ایک اور سرپرائز ملے گا برابر ملے گا پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی۔
اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی آج ہوگا ، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور ہوگا،اجلاس میں مبینہ غیر ملکی دھمکی آمیز خط کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی اور اجلاس کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ آج ہی وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا ، اس اجلاس میں بھی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا ، جہاں وزیراعظم عمران خان آئندہ انتخابات سے متعلق پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا ہوا ہے ، یہ اجلاس آج دوپہر 3 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جب کہ آج شام کے وقت وزیر اعظم عمران خان قوم سے بھی خطاب کریں گے اور موجودہ سیاسی صورتحال سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے،5 رکنی ججز نے متفقہ فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیرآئینی اور کالعدم قرار دے دیا ہے، عدالت نے اسمبلی کی تحلیل کو بھی غیرآئینی قرار دیا ہے، وزیراعظم عمران خان، صدرمملکت کو ایڈوائز نہیں کرسکتے تھے۔
مشہور خبریں۔
ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار سست روی کا شکار
🗓️ 1 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک
دسمبر
چین افریقہ میں سیکیورٹی کا نیا کھلاڑی
🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں: چین سیاہ براعظم کو اپنے دیرینہ مغربی دوستوں اور سابق
فروری
کیا آپ جانتے ہیں، گردے میں اچانک درد کیوں ہوتا ہے؟
🗓️ 21 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} آج کل طرز زندگی بدلنے کی وجہ سے
فروری
حزب اللہ سے جنگ کی صورت میں اسرائیل پر روزانہ 2 ہزار راکٹ داغے جائیں گے:صیہونی عہدہ دار
🗓️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے خدشہ ظاہر کیا کہ
اکتوبر
تل ابیب پر حزب اللہ کے میزائل حملے روزانہ کا معمول بن چکے ہیں: صیہونی میڈیا
🗓️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبری ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کی جانب سے تل
اکتوبر
صیہونی وزیر جنگ کی حزب اللہ اور لبنان کے خلاف ہرزہ سرائی
🗓️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی جانب سے شمالی مقبوضہ فلسطین پر شدید
ستمبر
فلسطینی اسیر ملک گیر بھوک ہڑتال کی تیاری میں
🗓️ 12 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ قابض حکومت میں قیدیوں
جون
واشنگٹن روس میں حکومت کی تبدیلی کے خواہاں
🗓️ 10 جون 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدارتی امیدوار اور ارب پتی امریکی کاروباری وویک رامسوامی
جون