?️
اسلام آباد (سچ خبریں) این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے 3 ستمبر تک ممکنہ بارشوں کے باعث متعدد علاقوں کے لیے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق 3 ستمبر تک ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں مشرقی دریاؤں کے بہاؤ میں شدید اضافہ متوقع ہے، دریائے ستلج میں اس وقت 2 لاکھ 53 ہزار 68 کیوسک کا غیر معمولی بہاؤ موجود ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں مزید بارش اور ڈیموں سے اخراج کے باعث مزید 3 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا متوقع ہے، دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر اس وقت 60 ہزار 94 کیوسک کے ساتھ نارمل بہاؤ موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق تھین ڈیم سے پانی کے اخراج اور ممکنہ بارشوں کے باعث جسڑ کے مقام پر دریائے راوی کا بہاؤ 1 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے۔ بالائی علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے باعث دریائے راوی سے منسلک نالے بین، بسنتَر اور ڈیک میں طغیانی کا خدشہ ہے، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر 94 ہزار 728 کیوسک کے ساتھ نچلی سطح کا بہاؤ موجود ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق جموں و مقبوضہ کشمیر میں بارشوں اور بالائی ڈیمز بشمول سلال، بگلیہار، ڈل ہستی سے اخراج کے باعث بہاؤ میں شدید اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق بالائی علاقوں میں بارشوں اور ڈیموں سے اخراج شدہ پانی کی آمد کے باعث مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا باعث بن سکتی ہے۔
جموں توی اور منورتوی سمیت دریائے چناب کے معاون نالوں بشمول، پلکومیں شدید طغیانی متوقع ہے، نشیبی و دریا کناروں کے علاقے زیر آب آنے، پشتوں میں شگاف اور فصلوں و بستیوں کے زیرِآب آنے کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے ہدایت جاری کی ہے کہ مقامی آبادی، کسان اور متعلقہ ادارے ہائی الرٹ رہیں، بروقت حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔


مشہور خبریں۔
نومئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ عقیل ملک
?️ 22 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک
جولائی
شمال اور جنوب میں جنگ کے خوف سے صیہونی کیا کرتے ہیں؟
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی دائیں بازو کی شاس پارٹی کے سربراہ
جنوری
کیا جرمنی 2025 کے پارلیمانی انتخابات کے بعد بھی یورپ کی قیادت کر سکے گا؟
?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:یورپ کی سب سے بڑی معیشت اور یورپی یونین کا
فروری
ملک کو کیسے لیڈروں کی ضرورت ہے؟ شاہد خاقان عباسی کی زبانی
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان
جولائی
اسرائیل اور شام کے درمیان سیکیورٹی معاہدے پر اختلاف کا سب سے اہم نکتہ
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ریجیم کے چینل 13 نے بتایا ہے کہ دونوں
ستمبر
بشری ٰبی بی کے کارناموں کے چرچے عالمی میڈیا پر ہورہے ہیں۔ عظمی بخاری
?️ 15 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بشری بی بی
نومبر
نائیجیریا میں مسلح افراد کے ہاتھوں سیکڑوں طلباء اغوا
?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:نائیجیریا کے شہر کاجارا میں نامعلوم مسلح گروہ نے لڑکوں کے
فروری
اسٹریٹجک توازن؛ صیہونیوں کے ساتھ جنگ میں ایران کی کئی اسٹریٹجک کامیابیوں کا الجزیرہ کا بیان
?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ میں ایران کی اسٹریٹجک اور
جولائی