این سی او سی کو آج بند کردیا جائے گا:اسد عمر

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)حکومت نے ملک میں کرونا وائرس  کے کیسز میں تیزی سے کمی اور بڑی آبادی کی کامیاب ویکسی نیشن کے بعد این سی او سی کو آج بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کووڈ کے کیسز اور ویکسی نیشن کی شرح کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب ہم نے اس وبا کے ساتھ زندگی گزارنے کا نارمل طریقہ کار اپنانا ہے اور ایمرجنسی میں بنائے گئے اس ادارے کو بند کرنے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے پوری قوم کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ویکسی نیشن کی شرح بہت اچھی سطح تک پہنچ چکی ہے اور وبا کا پھیلاؤ بھی کم ہو گیا ہے، لہٰذا آج این سی او سی کے آپریشن کا آخری دن ہے.

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں گزشتہ دو سال میں جو کامیابی حاصل ہوئی اس کی دنیا کے بڑے بڑے اداروں اور شخصیات نے اس پر پاکستان کی تعریف اور پذیرائی کی۔

وزیر منصوبہ بندی اور ترقی نے کہا کہ صرف حکومت ہی نہیں بلکہ ہم نے من حیث القوم اس کا مقابلہ کیا، تمام اداروں اور صوبائی حکومتوں نے اس میں اپنا کردار ادا کیا اور وفاق اور صوبوں نے مل کر احسن طریقے سے کام کیا، تمام فیصلے مشاورت سے کیے گئے اور تمام صوبوں میں اس کا اطلاق کیا گیا۔

انہوں نے فوج اور عدلیہ کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے ملکوں میں کووڈ کی پابندیوں کے حوالے سے انتشار دیکھا گیا لیکن پاکستان میں ایسا نہیں ہوا جس کا سہرا عدلیہ کے سر جاتا ہے جنہوں نے اس بات کو سمجھا کہ یہ ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے، اس لیے ایک دوسرے کی مدد کرنی ہے اور این سی او سی سے بن کر جانے والی پالیسیوں پر عوام نے بہت حد تک عملدرآمد کیا۔

اسد عمر نے اس حوالے سے علما، میڈیا اور ڈاکٹر فیصل سلطان سمیت وزارت صحت اور اس سے متعلقہ شعبوں کے کردار کو بھی سراہا۔

ادھر وزیر اعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج این سی او سی کی بندش کے ساتھ ہی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن ٹیم اور اس کی قیادت کو کووڈ 19 کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے پیشہ ورانہ اور قومی سطح پر مربوط ردعمل پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے نتیجے میں عالمی اداروں اور مشہور شخصیات نے ہمارے ردعمل کو سراہتے ہوئے دنیا میں سب سے کامیاب ترین پیشرفت میں سے ایک قرار دیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹ میں کہا کہ این سی او سی کی ذمے داری وزارت صحت کو ملنے کے بعد میں ان تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کے ساتھ مجھے کام کرنے اور سیکھنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی مربوط طریقہ کار تھا جس نے پاکستان میں کووڈ 19 کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس سے قبل اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ‏آج این سی او سی آپریشن کا آخری روز ہے، اس وقت کورونا کے کیسز انتہائی کم اور ویکسی نیشن سب سے زیادہ ہے لہٰذا اب ذمہ داری وزارت صحت کو دی جا رہی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ 2 سالوں کے دوران این سی او سی کی سربراہی کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے، اللہ تعالیٰ کی رحمت اور پوری قوم کے تعاون سے ہم بڑے چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ این سی او سی کا قیام 27 مارچ 2020 کو عمل میں آیا تھا اور قوم کو کورونا وائرس کے اعداد و شمار سے آگاہ رکھنے میں اس نے اہم کردار ادا کیا۔

این سی او سی میں روزانہ اجلاس ہوتا تھا جس میں وفاقی وزیر برائے ترقی، منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات اسد عمر، معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان اور نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل محمد ظفر اقبال شرکت کرتے تھے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل نے غزہ میں خوراک کو ہتھیار میں بدلا

?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: فیلیپ لازارینی، اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی

برطانوی حکومت کے بجٹ بحران کے حل کے لیے وعدوں کی خلاف ورزی

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں:برطانوی وزیرِ خزانہ نے بجٹ بحران کے پیش نظر مالیات میں

سعودی سکیورٹی ادارے کے سربراہ کی گرفتاری سے متعلق متضاد خبریں

?️ 19 جون 2021سچ خبریں:سعودی حکومت کے مخالفین اورشوسل میڈیا کے کچھ صارفین نے سعودی

امریکہ اور یورپ کے درمیان عدم اعتماد کی خلیج؛ ٹرمپ اتحادیوں کو کیوں کمتر سمجھتے ہیں؟  

?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے

پینٹاگون کی جانب سے شام پر امریکی فوجی حملے کی تفصیلات کا اعلان

?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی وزارت دفاع نے شام پر فوجی حملے کی تفصیلات کا

حکومت کی کے-الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مزید 10.32 روپے مہنگی کرنے کی درخواست

?️ 12 ستمبر 2023کراچی 🙁سچ خبریں) کراچی کی صنعتی برادری اور سیاسی رہنماؤں کی شدید

ملکی تباہی کا مقابلہ کرنے کے بجائے جنگ کا ڈھول پیٹنا:امریکی عوام سیاست پر قربان

?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:یوکرین میں جنگ کا فوری خاتمہ، جیسا کہ رائے عامہ اور

ایران کے ساتھ بہت اچھے مذاکرات رہے ہیں: ٹرمپ

?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات چیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے