ایم ڈبلیو ایم کی کراچی میں مظاہرین پر شیلنگ کی مذمت، سندھ بھر میں دھرنوں کا اعلان

?️

کراچی: (سچ خبریں) مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کراچی کی قیادت نے پاراچنار کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں دیے گئے دھرنوں پر پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہر میں دھرنوں کو مزید منظم کرنے کے ساتھ اس کا دائرہ سندھ بھر میں پھیلانے کا اعلان کردیا۔

نمائش چورنگی پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے کراچی میں دھرنوں کو مزید منظم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سے دھرنے پھر سے منظم کرنے کی اپیل کی ہے، اب پورے سندھ میں دھرنوں کی کال دے رہا ہوں۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے اعلان کیا کہ جب تک پاراچنار کا دھرنا جاری رہے گا، ہم بھی بیٹھے رہیں گے اور ہماری نرم آواز کو ہماری کمزروی نہ سمجھا جائے۔

دریں اثنا، ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ اپنے آپ کو جمہوریت کی علمبردار کہنے والی پیپلزپارٹی کی حقیقت قوم کے سامنے ہے، کراچی میں پرامن احتجاجی دھرنوں کے شرکا پر شیلنگ اور لاٹھی چارج شرمناک اقدام ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عوام پر تشدد کرنے سے پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کی تمام تر ذمہ داری پیپلزپارٹی پر عائد ہوگی، پیپلزپارٹی کو اس فسطائیت اور غیر قانونی فیصلوں کی سیاسی قیمت چکانا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت 85 دن سے مشکلات میں گھری پارا چنار کی عوام پر تو چپ سادھے ہوئے ہے، لگتا ہے جمہوری اقدار کی نام نہاد دعویدار پیپلز پارٹی کرم کی سیٹ چھن جانے کا غصہ کراچی کی پرامن عوام پر نکال رہی ہے۔

واضح رہے کہ پارا چنار میں مرکزی شاہراہ کی بندش سے متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے کراچی میں شارع فیصل اور شارع پاکستان سمیت مختلف مقامات پر 6 روز سے دھرنے دیے جارہے تھے جس کے سبب شہر میں ٹریفک کا نظام درہم ہوگیا تھا اور شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

کراچی پولیس نے آج صبح مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقامات پر دھرنے ختم کراکے سڑکوں پر ٹریفک کی آمد ورفت بحال کردی تھی۔

مشہور خبریں۔

ترکی میں افراط زر 30 فیصد سے اوپر جانے کے خدشات:روئٹرز

?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:روئٹرز خبر رساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق ترکی کی قومی کرنسی

بائیڈن کا بیٹا یوکرین میں فوجی حیاتیاتی سرگرمیوں میں ملوث ہے

?️ 25 مارچ 2022سچ خبریں:  روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی

سعودی عرب کا صیہونی جرائم کے خلاف شدید ردعمل

?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ہفتے کی شام کو

اسیر خاندانوں کی نظربندی فلسطینیوں کی مرضی کو نہیں توڑے گی

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کے رکن شیخ خضر عدنان نے پیر

’مولانا حلوہ کھانے کیلئے فوراً تیار ہو جاتے ہیں بشرطیکہ میٹھے کا تناسب ٹھیک ہو‘:مصطفیٰ نواز کھوکھر

?️ 14 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

پی ٹی آئی، مسلم لیگ(ن) نفرت اور تقسیم کی سیاست ترک کریں تو ساتھ چل سکتے ہیں، بلاول

?️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

گزشتہ سال 78 فلسطینی بچے شہید

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںفلسطینی بچوں کے عالمی دن کے موقع پر قابض صیہونی حکومت

امریکہ کے افغانستان میں مقاصد واضح نہیں تھے: وزیر اعظم

?️ 10 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے