?️
اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی خریداری کے لیے چند اصلاحی اقدامات اٹھاٹے ہوئے دو اداروں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو حکم دیا ہے کہ وہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے بولی کے نتائج بروقت عوام کے سامنے لائیں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ایل این جی کی خریداری میں ملوث دونوں سرکاری اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ خریداری کے فیصلوں کے نتائج 24 گھنٹوں میں اپنی، اپنی ویب سائٹس پر شائع کریں۔
دو علیحدہ خطوط میں وفاقی وزیر نے دونوں اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈیز) کے چیئرمین سے کہا کہ شفافیت کو بڑھانے اور خریداری کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے آر ایل این جی(ریگیسفائیڈ ایل این جی) کے اسپاٹ کارگوز کی خریداری کے معاملے میں وہ خود مشاورت اور فیصلہ کریں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہدایات دینے کا مقصد یہ ہے کہ مذکورہ اداروں کے بی او ڈیز اس طرح کے اہم معاملات میں پیشہ ورانہ نگرانی کو یقینی بنائیں، ساتھ ہی بروقت خریداری سے متعلق معلومات کا اجرا یقینی بنایا جائے جو مارکیٹ کی بہتر کارکردگی کو یقینی بنانے کے ساتھ عوامی سطح پر معلومات سامنے لانے کے لیے ضروری ہے۔
حماد اظہر نے ٹوئٹر کے ذریعے جاری کردہ پیغام میں مزید کہا کہ انہوں نے پی ایس او اور پی پی ایل کے بی او ڈیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ بولیاں قبول اور مسترد کرنے سے متعلق خود بروقت مشاورت اور فیصلہ کریں اور ان کی جانب سے جو بھی فیصلہ کیا جائے وہ ویب سائٹس پر شائع کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آر ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کا عمل پہلے ہی مسابقتی بولی اور ٹینڈرز کے ذریعے ہوتا ہے اور اب شفافیت سے متعلق اقدامات کا مقصد قیاس آرائیوں اور غلط خبروں کو ختم کرنا ہے۔
یہ فیصلہ آر ایل این جی خریداری کے عمل سے متعلق بولی کے نتائج اور دونوں کمپنیوں کی جانب سے مہنگی ترین خریداری پر عوامی تنقید پر وزرا کی بات چیت کے بعد کیا گیا، اس دوران بولی کے نتائج منظر عام پر نہ لانے کا معاملہ بھی زیر بحث رہا جس میں اسپاٹ اور ایل این جی درآمد کرنے کے طویل مدتی معاہدوں کا موازنہ بھی شامل ہے۔
اس کے نتیجے میں دیگر چیزوں کے ساتھ خریداری کے مکمل نتائج ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے آر ایل این جی کی قیمت فروخت کا گزٹ نوٹی فکیشن واپس لے لیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
فرانسیسی صدر اولمپک گیمز کو یوکرین جنگ سے کیسے جوڑ رہے ہیں؟
?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: فرانس کے صدر نے اعلان کیا کہ وہ پیرس میں
مارچ
وزیراعظم نے 300 انسانی جانیں بچانے والے گلگت بلتستان کے ہیروز کو اسلام آباد مدعو کرلیا
?️ 24 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے غذر میں 300 قیمتی
اگست
ہم صیہونیوں کا ہر سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں: انصار اللہ
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے جمعرات
دسمبر
نیویارک کے چرچ میں دھماکا، 5 افراد زخمی
?️ 18 فروری 2026 سچ خبریں:امریکی ریاست نیویارک کے ایک چرچ میں ہونے والے دھماکے
فروری
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
?️ 30 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں شرح سود
جولائی
غزہ پر اسرائیل کے اقدامات اور حملوں کے خلاف سویڈن اور فرانس میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے جاری قبضے اور فوجی
مئی
کملا ہریس نے میونخ میں صیہونی حکومت کے سربراہ سے ملاقات کی
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں:امریکہ کی نائب صدر کملا ہریس نے X سوشل نیٹ ورک
فروری
سنجے دت نے محبت کا اصل مطلب والدین سے سیکھا
?️ 12 مارچ 2021ممبئی(سچ خبریں) بھارتی مشہور اداکار اور حال ہی میں پھیپھڑوں کے کینسر
مارچ