?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سخت سیکیورٹی انتظامات کا فیصلہ کرتے ہوئے 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور اسنوکر کلب بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق جڑواں شہروں میں پولیس نے تاجروں، ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان کو نوٹسز بھی جاری کر دیے ہیں اور اس حوالے سے انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے تاجروں اور ہوٹل مالکان سے ضمانتی مچلکے(شیورٹی بانڈز) بھی طلب کر لیے ہیں جبکہ جڑواں شہروں میں 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان بھی پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔
اس کے علاوہ راولپنڈی کے چار ہسپتالوں کے لیے ہائی الرٹ بھی جاری کردیا گیا۔
راولپنڈی کے بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال، ہولی فیملی ہسپتال، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہائی الرٹ رہے گا اور اس دوران میڈیکل، نرسنگ، پیرامیڈیکل اور انتظامی اسٹاف 24 گھنٹے دستیاب ہو گا۔
اس دوران ہسپتالوں میں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں گے جبکہ ادویات اور بلڈ، ضروری آلات اور ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
چاروں ہسپتالوں کی انتظامیہ اور وائس چانسلر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہیں گے جبکہ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی ہدایات پر پنجاب حکومت کے اسپشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔
اسلام آباد میں شگھائی تعاون تنظیم سربراہی کانفرنس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں ڈی چوک، شاہراہِ دستور، مری روڈ، اسلام آباد ایکسپریس وے کا دورہ کر کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیر داخلہ کو تعمیراتی کاموں سے متعلق آگاہ کیا جبکہ اس موقع پر وفاقی سیکریٹری داخلہ، اسلام آباد کے چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔
وزیر داخلہ نے تزئین و آرائش اور تعمیراتی کام کی جلد تکمیل اور سڑکوں سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایت دینے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کا بھی حکم دیا۔


مشہور خبریں۔
آپ اتنے بچے ہیں جو پنجاب حکومت کے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیں، عظمیٰ بخاری کا ردعمل
?️ 5 اکتوبر 2025 لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سینئر وزیر
اکتوبر
اپوزیشن جماعتیں انتشار پھیلا کر ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں: بزدار
?️ 27 جون 2021لاہور ( سچ خبریں) پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا
جون
پنجاب سخت ترین آفت کا شکار، کسی سے مدد نہیں مانگی۔ عظمی بخاری
?️ 11 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
ستمبر
جاپان؛ مشرقی ایشیا میں امریکی عسکریت پسندی کی ریڑھ کی ہڈی
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں: امریکہ کے سابق اسسٹنٹ سیکریٹری دفاع نے واشنگٹن اور ٹوکیو کے
فروری
ترقیاتی پیکج سے سندھ کے نوجوانوں کو فائدہ ہوگا:اسد عمر
?️ 16 اپریل 2021سکھر(سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ترقیاتی پیکج میں
اپریل
ایرانی صدر کا چینی صدر کے نام اہم پیغام
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایرانی صدر نےجمہوریہ چین کے قیام کی 72 ویں سالگرہ کےقومی
اکتوبر
ٹرمپ کا جولانی کا دفاع
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے ابو محمد جولانی کو تدمر حملے کی ذمہ
دسمبر
الجولانی کی فلسطینی گروپوں کو شام سے نکالنے کی کوشش
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشعراء الجولانی کی
مئی