?️
لاہور(سچ خبریں)کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اعتکاف لوگ گھر پر ہی کریں، عید پر کوشش ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل ہو، عید سادگی سے منائیں، ایس او پیز پر عمل کریں تو مزید بہتری آ سکتی ہے۔
صوبائی وزیر صحت کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی بھی واک ان ویکسینیشن شروع کر دی ہے، تحمل مزاجی بھی ہونی چاہیے، لوگ ناراض ہوتے ہیں، انتظار نہیں کرتے، صبح کے وقت جب رش ہوتا ہے تو لوگ ناراضی کا اظہار کرنے لگتے ہیں، ہم تو کسی بھی قسم کا وی آئی پی کلچر پروموٹ نہیں کر رہے، پرائیویٹ سیکٹر میں ویکسین پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افطاری کے بعد سحری تک سب کچھ بندکرنےکا بہت بڑا فائدہ ہوا ہے، لاہور میں ہمارا لاک ڈاؤن سب سے مؤثر رہا ہے، جتنے مریض آ رہے ہیں اتنے صحت مند ہو کر جا رہے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاہور میں کیسز کی شرح 30 فیصد سے کم ہو کر 18 فیصد پر آگئی ہے، اگر سختی سے ایس او پیز پر عمل کریں تو مزید بہتری آسکتی ہے۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ آکسیجن کی طلب کا اس وقت کوئی مسئلہ نہیں ہے، کابینہ کمیٹی نے اجازت دی ہے کہ اسپتالوں میں آکسیجن جنریٹر لگا سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ ہفتے اوسطاً 55000 ہزار ویکسین روزانہ کی بنیاد پر لگائی گئیں، ہمیں اس مہینے میں 20 لاکھ مزید ویکسین مل جائے گی، موجودہ چائینیز ویکسین دنیا میں سب زیادہ سے کامیاب ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صرف ایک مریض میں برازیل اور ایک میں جنوبی افریقا کا وائرس پایا گیا ہے۔وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ 7 نئے ویکسینیشن سینٹرز کا اضافہ کر رہے ہیں، لاہور میں تین نئے ویکسینیشن سینٹر بنا رہے ہیں، ویکسین کی 3 کروڑ ڈوزز کا آرڈر ہو چکا ہے، وہ ساتھ ساتھ ملتی رہیں گی، ہم نے جو ویکسین منگوائی ہیں تمام مؤثر ہیں۔
اعتکاف سے متعلق سوال پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اعتکاف لوگ گھر پر ہی کریں، عید پر کوشش ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل ہو، عوام کی زندگی ہمارے لیے اہم ہے۔ان کا کہنا تھا یہ کونسا وقت ہے کہ عید کی خوشیاں منائیں، عید سادگی سے منائیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ ہمیں اس صورتحال سے جلد از جلد نکالے۔


مشہور خبریں۔
کیا غزہ کی سرنگوں کو پانی میں ڈبونا ممکن ہے؟
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: الجزیرہ نیوزچینل کی ویب سائٹ نے ایک فوجی تجزیہ کار
دسمبر
’آئی ایم ایف فنڈ حاصل کرنے کیلئے پاکستان کو قابل یقین بجٹ پیش کرنا ہوگا‘
?️ 8 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے عہدیدار کا
جون
بائیڈن سے جھوٹ بولنے والے امریکی جاسوس
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اطلاع دی ہے کہ 51
مارچ
صیہونیوں کا دبئی نمائشگاہ میں مسلمانوں کو کنٹرول کرنے کے لیے الیکٹرانک ٹریکر کڑا استعمال کرنے کا منصوبہ
?️ 16 اگست 2021سچ خبریں:اسرائیلی کمپنی سپر کام متحدہ عرب امارات میں لگنے والی نمائشگاہ
اگست
ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مریم نواز اور انکی پوری ٹیم مبارکباد کی حقدار ہے۔ خواجہ آصف
?️ 1 جون 2025سمبڑیال (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ ضمنی الیکشن
جون
وزیر داخلہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
?️ 17 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی
دسمبر
حزب اللہ نے غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے لیے مبہم پالیسی کیوں اختیار کی؟
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:گذشتہ جمعہ کو لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید
نومبر
پنڈورا دستاویزات میں سعودی عرب سر فہرست
?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:پنڈورا کی منظر عام پر آنےوالی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے
اکتوبر