?️
کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس اوپیز پر عمل نہ کیاگیا تو وباء تیزی سے پھیل سکتی ہے انہوں نے صورتحال تشویشناک ہونے پر صوبے میں مزید پابندیوں کا عندیہ دیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کو فالو نا کیا گیا تو وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کو روکنے کا نہیں کہا، صرف پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندیاں لگائی ہیں، اگر صورتحال تشویشناک ہوتی ہے تو وفاق سے پبلک ٹرانسپورٹ پر مزید پابندیاں لگانے کا کہیں گے، پہلے بھی وفاق سے کہا تھا کہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند کی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم لوگوں کی ویکسی نیشن نہیں کر پا رہے یہ بڑی ناکامی ہے، ویکسی نیشن کے بعد بھی وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط کو نا چھوڑیں۔معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں شرح نمو ڈیڑھ فیصد سے کم ہے، ہم آئی ایم ایف کے کہنے پر قوانین بدل رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آزاد کر دیا ہے، اب وہ کسی کو جوابدہ نہیں، اسٹیٹ بینک کو اتنا طاقتور کر دیا کہ اس کے معاملے میں کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ نوکریاں تو کیا ملنی تھیں، ملک میں بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے، معاشی بحران سے نکلنے کے اور بھی بہت سے طریقے ہیں، موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک کی معاشی صورتحال گھمبیر ہے۔
مشہور خبریں۔
سلمان خان کا انکشاف، کورونا نے ہمارے گھر کے بہت سے افراد کو متاثر کیا
?️ 11 مئی 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے اہم انکشاف کیا
مئی
عمران خان کے خلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر
?️ 14 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی کو کاغذات
دسمبر
حماس نے غزہ میں الشفاء ہسپتال کے حوالے سے دنیا کی خاموشی پر کڑی تنقید کی
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے آج ایک بیان میں کہا ہے
مارچ
اسرائیل نے شمال میں اپنے بے گھر لوگوں کی تعداد کو کیسے دوگنا کیا ؟
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں:گذشتہ سال 8 اکتوبر سے جب حزب اللہ نے صہیونی دشمن
ستمبر
کیا امریکہ یوکرین کے تنازعے سے دستبردار ہوگا؟
?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: انٹرفیکس، سی آئی اے کے سابق تجزیہ کار لیری جانسن نے
فروری
اس صدی کے اگلے 10 سال اہم ہوں گے: بائیڈن
?️ 28 مئی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو کہا کہ سب
مئی
تم غنڈے اور بدمعاش ہو : چین کا امریکہ سےخطاب
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے
اگست
11 جماعتوں کی اتحادی حکومت میں معاملات خراب ہونا شروع
?️ 4 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اس کے علاوہ
جون