ایسا لگ رہا ہے وفاق میں نگران حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہے، سینیٹر پیپلز پارٹی

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے موجودہ نگران حکومت کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت قرار دے دیا۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں اینکر پرسن نادر گرامانی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نے نگران وفاقی کابینہ اور حکومت سندھ پر سوالات اٹھا دیے۔

گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل (سی ای سی) کے اجلاس کے دوران زیر بحث آنے والے معاملات پر روشنی ڈالتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پارٹی کے مشاورتی فورم میں وفاقی کابینہ کی تشکیل پر تفصیلی بات ہوئی ہے، اراکین نے وفاقی کابینہ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قریب سمجھے جانے والے سابق بیورو کریٹس اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری رہنے والے فواد حسن اور شہباز شریف کی پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے دوران ان کے ہمراہ کام کرنے والے، ان کی وزارت عظمیٰ کے دوران ان کے معاون کے طور پر کام کرنے والے احد چیمہ کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر سوال اٹھاتے ہوئے پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت قرار دے دیا۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے حوالے سے مینڈیٹ سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے سپرد کردیا گیا ہے، آصف زرداری یہ معاملہ اٹھائیں گے۔

نگران حکومت سندھ کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہمارے رہنماؤں کے خلاف مقدمات بنا رہی ہے، سی ای سی اجلاس کے دوران سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نگران صوبائی حکومت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، مراد علی شاہ نے کہا جو صوبائی حکومت کر رہی ہے یہ اس کا مینڈیٹ نہیں ہے۔

انہوں نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں کچھ اراکین کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ آئی بی کچھ غلط قسم کے کام کر رہی ہے، لوگوں کو پریشان کر رہی ہے ، کچھ دوسری کارروائیاں بھی ہو رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے کچھ رہنماؤں کو بھی تحفظات ہیں کہ جو سندھ میں نگران حکومت ہے وہ کیسز بنا رہی ہے، وہ پیپلز پارٹی کی سابقہ صوبائی حکومت کے خلاف مقدمات بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر تو نگران حکومت کا یہ کام نہیں ہے ، نگران حکومت کا کام الیکشن کرانا اور روز مرہ کے امور کی نگرانی کرنا ہے ، اگر وہ اس طرح کے اقدمات کی طرف چلی جائے کہ انہوں نے کیسز بنانے ہیں، لوگوں کے پیچھے جانا ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ پھر مسائل پیدا ہوں گے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ نگران حکومت جتنا اپنے مینڈیٹ سے باہر جائے گی تو مسائل ہوں گے، اس پر سیاسی جماعتیں رد عمل دیں گی، انہیں اس مینڈیٹ تک محدود رہنا چاہیے جو گزشتہ حکومت میں طے کیا گیا تھا، اس کے علاوہ کچھ اور کرنا ان کا کام نہیں ہے، جو دیکھنے میں آرہا ہے، اس پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

🗓️ 7 مارچ 2022(سچ خبریں)لاہور میں جہانگیر ترین گروپ کا اہم اجلاس، جہانگیر ترین کے

روس کا یورپی ممالک اور امریکہ کو انتباہ

🗓️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:روس نے امریکہ اور پورپی ممالک کو انتباہ دیتے ہوئے کہا

’پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا مطالبہ سامنے آرہا ہے، حکومت صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے‘

🗓️ 5 دسمبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا

فواد چوہدری نے میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا

🗓️ 10 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کی ترقی

سلمان خان کا انکشاف، کورونا نے  ہمارے  گھر کے بہت سے افراد کو متاثر کیا

🗓️ 11 مئی 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے اہم  انکشاف کیا

لاہور ہائیکورٹ نے 2015 قصور ویڈیو اسکینڈل کے 2 مجرمان کو بری کردیا

🗓️ 25 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے 2015 کے قصور ویڈیو اسکینڈل کے

صیہونی خونخواری کا منہ بولتا ثبوت

🗓️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان نے ہفتے کی

پنجاب میں ماسک نہ پہننے پر 6 ماہ کی سزا ہوسکتی ہے: فردوس عاشق

🗓️ 28 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں غیر معمولی اضافہ کومد نظر رکھتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے