?️
راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے سرکاری دورۂ عراق کے دوران عراقی فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر میں گہری دلچسپی کا اظہار کر دیا، پیشہ وارانہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سرکاری دورے کے دوران عراقی فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، بعد ازاں ایئرچیف نے عراقی فضائیہ کے کمانڈر سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی اور فضائی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ مشترکہ تربیت، صلاحیتوں میں اضافے اور مستقبل میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا، ایئر چیف نے عراقی فضائیہ کی تربیت کے شعبے میں پاک فضائیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور عراق کے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات کو بھی اجاگر کیا گیا اور دونوں فضائی افواج کے درمیان مشترکہ مشقوں کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔ عراقی ایئرچیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور آپریشنل صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے جے ایف 17 تھنڈر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ عراقی فضائیہ نے پاک فضائیہ کے سپر مشاق تربیتی طیاروں میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔
عراقی فضائیہ کے سربراہ نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا، اس دورے سے پاکستان اور عراق کے درمیان دفاعی اور فضائی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں 17 افراد کو پھانسی
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ایک ماہ
نومبر
بولی وڈ اسٹار بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے، دلجیت دوسانجھ کی ویڈیو وائرل
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی ایک پرانی ویڈیو
جون
مصر نے اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے موقف پر عرب اسلامی ممالک سے کیا کہا؟
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: مصری اخبار نے غزہ کے مظلوم عوام کے لیے جنوبی
جنوری
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
?️ 26 جنوری 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
جنوری
بھاگنے والی عورت نہیں، ڈی چوک پر مجھے اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا، بشریٰ بی بی
?️ 6 دسمبر 2024چارسدہ: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین
دسمبر
اسرائیل شام اور مصر سمیت دیگر علاقوں پر قبضے کے خواب دیکھ رہا ہے:عبدالملک الحوثی
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سکریٹری جنرل عبدالملک بدرالدین الحوثی
دسمبر
ہیومن رائٹس واچ نے شام کی عبوری حکومت کی شفافیت اور سنجیدگی فراہم کرنے میں ناکامی پر تنقید کی ہے
?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی تنظیم "ہیومن رائٹس واچ” نے شام کی عبوری
نومبر
اردوغان کی دو اسٹریٹیجک غلطیاں :ترک تجزیہ کار کا تجزیہ
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:کئی دنوں سے اردوغان کی بیماری اور سستی کی خبروں نے
اپریل