اہلیان کراچی کے لیے بجلی سستی

?️

 کراچی: (سچ خبریں) نیپرا  نے کراچی کے صارفین کے لیے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا میں کے-الیکڑک کی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ کے الیکڑک اپنے وسائل سے بہت مہنگی بجلی پیدا کر رہی ہے، کے-الیکڑک اپنے وسائل سے 37 روپے 68 پیسے فی یونٹ تک بجلی پیدا کر رہی ہے جبکہ نیشنل گرڈ سے 13 روپے 61 پیسے فی یونٹ کی بجلی لے رہی ہے۔

اس پر کے-الیکٹرک حکام نے کہا کہ اگست میں ایل این جی اور فرنس آئل کی کھپت میں کمی ہوئی جبکہ ایندھن کی قیمتیں کم ہونے سے بجلی کی پیداواری لاگت میں بھی کمی آئی ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ کے-الیکٹرک نے متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کا پلان نیپرا میں جمع کرادیا ہے۔

چیئرمین نیپرا نے جامع پلان طلب کرتے ہوئے بجلی کمپنی کے حکام سے سوال کیا کہ نئے پاور پلانٹس شامل کرنے سے کے-الیکڑک کا ٹیرف کس طرح کم ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ کےالیکڑک کی پیداواری لاگت اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے اعدادو شمار میں بہت فرق ہے، حکومت تقریباً 15 روپے فی یونٹ کا بوجھ برداشت کر رہی ہے اور حکومت نے بھی یہ بوجھ صارفین سے ہی وصول کرنا ہے۔

سماعت کے بعد نیپرا نے کے-الیکٹرک صارفین کے لیے ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی، تاہم نیپرا تفصیلی فیصلہ اور نوٹی فکیشن بعد میں جاری کرے گا۔

اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

چیئرمین نیپرا نے متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار کی جامع رپورٹ طلب کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ وہ سستی بجلی پیدا کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

دوسری جانب نیپرا نے کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 20 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 22 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جمعرات کو دوران سماعت نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 5 ارب 39 کروڑ روپے اور ایل این جی کی قلت سے 5 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑا۔

انہوں نے کہا کہ کون سے پلانٹس چلانے ہیں، کون سے نہیں چلانے یہ فیصلہ کون کرتا ہے، ادارے کنفیوژن کا شکار رہے، پلانٹس کا اکنامک میرٹ آرڈر کون بناتا ہے؟ سی پی پی اے-این پی سی سی نیپرا کو بتانے میں ناکام رہے۔

نیپرا کے سندھ کے رکن نے کہا کہ یہ ہمارا المیہ ہے کہ یہ نہیں پتا کہ میرٹ آرڈر کون بناتا ہے، اب ریگولیٹر بتائے گا کہ کس کا کام ہے اور کون کرے گا، کیا سی پی پی اے کی کمیٹی نیپرا سے زیادہ طاقتور ہے۔

نیپرا نے معاملے پر آئندہ منگل تک سی پی پی اے سے جواب طلب کرلیا۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ جو ادارے نیپرا کی بات نہیں مانتے ان کو اس دفعہ سبق سکھائیں گے۔

سماعت کے بعد نیپرا نے ایک ماہ کے لیے بجلی 20 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی تاہم تفصیلی فیصلہ اور نوٹی فکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔

اس اضافے سے صارفین پر 2 ارب روپے سے زیادہ کا اضافی بوجھ پڑے گا اور یہ اضافی وصولیاں اکتوبر کے بلوں میں کی جائیں گی۔

اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کی قسط حاصل کرنے کے لیے نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان کیا تھا، تاہم عوام کے احتجاج کے بعد وزیراعظم نے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو سبسڈی دینے کا اعلان کیا تھا۔

البتہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی کے صارفین کے لیے جولائی کے فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ 4 روپے 12 پیسے سستی کردی تھی۔

گزشتہ دنوں ماہرین نے توقع ظاہر کی تھی کہ جون سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ایک تہائی سے زیادہ کمی کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہوسکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

جنگ کے بعد صہیونیوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ

?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:13 جون 2025 کو ایران پر صہیونی حملے کے بعد

تھائی لینڈ میں اپوزیشن جماعتوں کی فیصلہ کن فتح؛ فوج انگشت بہ دنداں

?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:تھائی لینڈ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج اس

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پروازوں میں اضافہ ہوگا

?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید

اسرائیل کے شام پر قبضہ کرنے کی بنیادی وجہ کیا ہے؟

?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کی حکومت کے خاتمے کے فوراً بعد صیہونی حکومت

الزام تراشی جاری رہی تو حالات خراب ہوسکتے ہیں: جنرل فیض حمید

?️ 16 جولائی 2021تاشقند (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید

افریقی یونین میں سوڈان کی رکنیت معطل

?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:افریقی یونین کی امن اور سلامتی کونسل نے اعلان کیا ہے

بیروت کے "محبت کی چٹان” پر سعودی میڈیا کا اختلاف اور نفرت

?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کی جانب سے سید حسن نصر اللہ اور

اماراتی لوگ سرمایہ کاری اور غیر محفوظ متحدہ عرب امارات میں سے ایک کو چن لیں: یمنی تجزیہ کار

?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:ایک یمنی تجزیہ کار نے متحدہ عرب امارات کو مشورہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے