اگلے چند روز انتہائی اہم ہیں

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ نہایت ہی اہمیت کی حامل ہے جس سے سب واضح ہو جائے گا،تحریک انصاف پاکستان کے عوام کے حقوق کے لیے کھڑی ہے۔عدالت کے فیصلے کو نہ ماننا اور اس کے خلاف فیصلے کو نہ ماننا اور اس کے خلاف قرارداد پاس کرنا غیر آئینی ہے۔

اب تو سیاست سے بات اوپر چلی گئی ہے۔پارلیمان میں بیٹھی اقلیت نے قرارداد پاس کی جس کا قانون اور سیاسی میں کوئی وزن نہیں۔وہ سیدھے سیدھے آئین سے بغاوت کر رہے ہیں۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا ہو گا یہ تو بعد میں پتہ چلے گا۔دیکھنا ہو گا کہ عسکری قیادت کیا فیصلہ لیتی ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ اگلے چار روز انتہائی اہم ہیں دیکھتے ہیں کہ حکومت کہاں تک جاتی ہے۔

اگر دس تاریخ کو پیسے ریلیز نہیں ہوتے ہیں تو توہین عدالت سیکرٹری خزانہ پر تو نہیں بلکہ وفاقی کابینہ سمیت سب پر لگے گی۔قبل ازیں اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف جو قرارداد منظور کی ہے اس کی ردی کی ٹوکری کے علاوہ کوئی جگہ نہیں ہے ،سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے کی تعمیل کے لئے مانیٹرنگ کی ذمہ داری بھی خود لی ہے ، عدالتی فیصلے کی تعمیل ریاست پاکستان نے کرانی ہے ، یقینی طو رپر آئندہ وزیر اعظم عمران خان ہی ہوں گے اور تمام ادارے ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔

عدالت میں پیشی کے بعد پارٹی کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ عدالتی نظام کس بنیاد پر چلتا ہے ، مختلف کیسز کے لئے مختلف بنچ بنائے جاتے ہیں اور بنچ کی اکثریت جو فیصلہ کرتی ہے وہی عدالت کا حکم ہوتا ہے ، پورا عدالتی نظام آئین و قانون کے تحت چلتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے خلاف جو دھواں دھار تقریریں کی گئیں وہ آئین کے منافی ہیں ،آئین میں واضح لکھا ہوا ہے سپریم کورٹ کے خلاف ا س طرح کا اقدام نہیں ہو سکتا ۔

مشہور خبریں۔

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی 50 سال کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی

?️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی

آئی ایم ایف کی جانب سے حکومتی منصوبہ مسترد، بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی

?️ 24 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں

ترکی اور سعودی عرب کے درمیان اہم فوجی معاہدہ

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: سعودی وزارت دفاع نے اس ملک اور ترکی کے درمیان

عمران خان 5 سال پورے کریں گے: وزیر داخلہ

?️ 17 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے

اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر حل کرے ، مسرت عالم بٹ

?️ 15 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند

سرنگ کھودنے کا منصوبہ جنرل قاسم سلیمانی ہی کا تھا:حماس

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے لبنان میں حماس کے نمائندے کے ایک سابقہ

اسلامو فوبیا کے خلاف ہیں، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں:چینی صدر

?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:چین کے صدر شی جن پنگ نے اس بات پر زور

اسد عمر نے کورونا کی پانچویں لہر سے متعلق خبردار کر دیا

?️ 8 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کی پانچویں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے