?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم و بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر اڈیالہ جیل انتظامیہ نے سابق خاتون اول کو جیل منتقل کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مقدمے کی سماعت کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بشریٰ بی بی کو جیل منتقل نہیں کر سکتے ہیں، جیل میں جگہ کم ہے، 250 خواتین پہلے ہی جیل میں قید ہیں۔
تاہم چیف کمشنر اسلام آباد نے اس معاملے پر تاحال اپنا جواب عدالت میں جمع نہیں کروایا، سرکاری وکیل نے عدالت سے چیف کمشنر کا جواب جمع کروانے کے لیے وقت دینے کی استدعا کردی۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی۔
سماعت کے بعد بشری بی بی کے وکیل عثمان گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد، جیل کے انسپکٹر جنرل اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے اپنی رپورٹس منگوائی تھیں، آج سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے رپورٹ جمع ہو گئی، چیف کمشنر اسلام اباد کے رپورٹ جمع نہیں کرائی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی رپورٹ سے عدالت کچھ مطمئن نہیں تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں بتایا گیا 250 خواتین کی جگہ ہے، ہم نہیں رکھ سکتے اور دوسرا سکیورٹی کے مسائل ہیں، عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد کو جواب کے لیے وقت دے دیا ہے۔
یاد رہے کہ 13 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم و بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 فروری تک جواب طلب کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ 31 جنوری کو بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
بعدازاں اسی روز عمران خان کی اہلیہ گرفتاری دینے کے لیے خود اڈیالہ جیل پہنچیں جہاں ان کو تحویل میں لے لیا گیا تھا اور بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کرکے رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا تھا۔
6 فروری کو بشریٰ بی بی نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔
12 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم و بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالا کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی تھی۔
16 فروری کو پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرتی ہوئی صحت کے حوالے سے رپورٹس سامنے آنے کے بعد ان کی فوری طور پر طبی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
پاکستانی ڈپٹی اسپیکر کی اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
?️ 20 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم
فروری
سال 2023: سندھ رینجرز کی 163 کارروائیاں، 197 ہائی پروفائل ملزمان گرفتار
?️ 31 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سال 2023 میں رینجرز نے سندھ بھر میں دہشتگردوں
دسمبر
جنگ میں نیتن یاہو کے مقاصد کو حاصل نہیں کیا جا سکتا: معاریو
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں جنگ کے تین ماہ سے زیادہ ہونے
جنوری
معید یوسف نے پنج شیر میں پاکستان کے طالبان کو مدد فراہم کرنے کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا
?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)مشیر قومی سلامتی معید یوسف نےکہا ہے کہ پنج شیر
ستمبر
ایوارڈ نہ ملنے پر فواد چوہدری کا مایوسی کا اظہار
?️ 10 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ایوارڈ نہ ملنے
فروری
قیدیوں کی رہائی کا واحد طریقہ مذاکرات اور جنگ کا خاتمہ
?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: قابض حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی رکاوٹوں
مارچ
پسند آنے والے لڑکے سے اظہار محبت کرلوں گی، حنا آفریدی
?️ 9 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ حنا آفریدی نے کہا
ستمبر
پاکستانی معیشت کا گھانا اورسری لنکا سے موازنہ غیر ضروری اور غیر منطقی ہے، وزارت خزانہ
?️ 27 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے ماہرمعاشیات عاطف میاں کی طرف
مئی