اپیل یا آئینی درخواست زیر التوا ہونے سے ازخود چیلنج شدہ فیصلے پر عملدرآمد نہیں رکتا، سپریم کورٹ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کسی اپیل، نظرثانی یا آئینی درخواست کے زیر التوا ہونے کے سبب ازخود چیلنج شدہ فیصلے پر عمل درآمد رک نہیں جاتا۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کا تحریر کردہ 4 صفحات کا فیصلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ کسی اپیل، نظرثانی یا آئینی درخواست کے زیر التوا ہونے کے سبب ازخود چیلنج شدہ فیصلے پر عمل درآمد رک نہیں جاتا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے قرار دیا کہ 2010 میں بہاولپور کی زمین سے متعلق تنازع شروع ہوا۔

فاضل بینچ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ نے 2015 میں معاملہ ریونیو حکام کو ریمانڈ کیا، ہائیکورٹ نے ریونیو حکام کو ہدایت کی تھی کہ قانون کے مطابق دوبارہ فیصلہ کریں، ایک دہائی گزرنے کے باوجود ڈپٹی لینڈ کمشنر بہاولپور نے فیصلہ نہیں کیا، ہائیکورٹ کے ریمانڈ آرڈر پر عمل درآمد میں 10 سال تاخیر ہوئی۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ریونیو حکام نے ہائیکورٹ کے احکام پر عمل نہیں کیا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے اعتراف کیا کہ کسی عدالت کا اسٹے آرڈر نہیں تھا، جو فیصلے پر عمل درآمد سے روکتا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے قرار دیا کہ ریمانڈ آرڈرز کو اختیاری سمجھنا غیر آئینی طرز عمل ہے، اپیل یا نظرثانی کی زیر التوا درخواست، فیصلے پر عملدرآمد نہیں روکتی، یہ عمل عدالتی احکامات کی توہین کے مترادف ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلے میں لکھا کہ محض زیر التوا مقدمے کی بنیاد پر عملدرآمد روکنا قابل قبول نہیں، عدالت نے چیف لینڈ کمشنر کو پالیسی گائیڈ لائنز جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیف لینڈ کمشنر نے عدالت میں تمام ریمانڈ کیسز کی مانیٹرنگ کا وعدہ کیا ہے، عدالت نے تمام پٹیشنز غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دیں۔

عدالت عظمیٰ نے 3 ماہ میں ریمانڈ کیسز کی تفصیلی رپورٹ رجسٹرار کو جمع کرانے کی ہدایت بھی کی، عدالت نے تمام متعلقہ اتھارٹیز کو ریمانڈ آرڈرز پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کردی۔

عدالت عظمیٰ نے انتباہ کیا کہ آئندہ تاخیر یا غفلت ناقابل قبول ہوگی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ میں تاریخی قتلوں کے پوشیدہ اور آشکار راز؛ لنکن سے کینیڈی تک

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:امریکی تاریخ میں چار صدور – ابراہم لنکن، جیمز گارفیلڈ، ولیم

یوکرین جنگ کے بارے میں ایران کا مؤقف

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:ایران نے روس کو ایرانی جدید ٹیکنالوجیز کی فروخت سے متعلق

مقبوضہ فلسطین کی جانب 500 سے زائد راکٹ داغے گئے

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:     المیادین نیٹ ورک نے صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ

حزب اللہ نے 7 اکتوبر سے صیہونیوں کو کتنا نقصان پہنچایا ہے؟

?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا کہ 7

2024 میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز میں 925 دہشتگرد ہلاک، سینکڑوں گرفتار

?️ 29 دسمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) رواں برس سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز میں 925

برطانوی صحت کے شعبے میں ہڑتالوں کا ایک نیا دور

?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:برطانوی ہیلتھ کیئر ورکرز یونین نے ملازمین کے مطالبات پر مذاکرات

وفاقی کابینہ میں متوقع تبدیلیوں کی تصدیق ہو گئی

?️ 14 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) سرگودھا میں وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں

سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو توڑنے کا کام شروع

?️ 24 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو توڑنے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے