?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اگلے سات سال بھی یہ اپوزیشن والے ایسے ہی بینر اٹھا کر کونے میں کھڑے ملیں گے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِاطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بجٹ کو ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے سراہا اس سے اس بجٹ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے، اپوزیشن کا رویہ حسب معمول غیرذمہ دارانہ رہا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اب تک بجٹ پڑھنے کی بھی زحمت نہیں کی، ایسی غیرسنجیدہ اپوزیشن سے عوام کیا توقع کر سکتی ہے، یہ لوگ آئندہ 7 سال بھی ایسے ہی بینر اٹھا کر کونے میں کھڑی ملی گی۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ تقریر سنی نہیں، انہیں حکومت بجٹ کا پتہ تک نہیں اور یہ احتجاج کررہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن بجٹ تقریر سن لیتی تو شاید احتجاج کی ضرورت پیش نہ آتی، اصل میں انہوں نے پہلے ہی ذہن بنا لیا تھا کہ شور شرابہ کرنا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ حکومتی بجٹ کا مطالعہ کرے، اس پر اپنی تجاویز دے اور ہمیں بتائے کہ وہ کیا چاہتی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمارے کیسز ختم کردیں، انہیں سمجھنا چاہئیے کہ یہ کیسز ہمارے ذاتی نہیں ہیں کہ ہم معاف کر دیں۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عوام کا پیسہ واپس کر دیں تو کیسز ختم ہوجائیں گے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 22-2021ء کا بجٹ گذشتہ روز پیش کیا۔ بجٹ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے گذشتہ روز اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا۔ بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے خوب نعرے بازی کی اور ڈیسک بجا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔


مشہور خبریں۔
شام کے سابق مفتی اعظم کی شہادت کی متضاد خبریں
?️ 11 جون 2025سچ خبریں: میڈیا نے سابق سوری مفتی شیخ احمد بدرالدین حسون کے
جون
اسرائیل کو بچانے ناکام امریکی کوشش
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: فلسطین لیبریشن فرنٹ(ساف) کے پانچ ممالک میں سابق سفیر نے
جون
امریکی غنڈہ گردی نے ویانا مذاکرات کو طولانی کیا
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: سرکاری خبر رساں ایجنسی سنہوا نے ایران پر
ستمبر
ہیومن رائٹس واچ کا سعودی عرب سے یمنی تارکین وطن کی ملک بدری روکنے کا مطالبہ
?️ 1 ستمبر 2021سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے یمن میں جاری بحران پر زور دیتے
ستمبر
محمد اورنگزیب کی وزیرخزانہ تعیناتی مثبت اقدام ہے، بلوم برگ
?️ 12 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیرخزانہ
مارچ
شاباک کے نئے سربراہ کا انتخاب
?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے اعلان کیا کہ رونین بار
اپریل
امریکی عدالت نے ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر کا انعام دیا
?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: نیویارک کی ایک وفاقی عدالت نے ایک امریکی کالم نگار
ستمبر
اسرائیل کا مصر کو گیس معاہدے کی منسوخی کی دھمکی
?️ 10 ستمبر 2025اسرائیل کا مصر کو گیس معاہدے کی منسوخی کی دھمکی اسرائیلی وزیراعظم
ستمبر