🗓️
راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم احتجاج کرے گی تو کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کریں گے لیکن قانون ہاتھ میں لیا تو وہ سلوک کروں گا کہ تاریخ یاد رکھے گی۔
راولپنڈی میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم کشمیر کی آزادی کے لیے ہردم تیار ہیں، عمران خان کی پوری جدوجہد ملک کو مسائل سے نکالنے کی ہے۔
وزیر داخلہ نے اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا تھا یہ سینیٹ الیکشن لڑیں گے اور استعفے نہیں دیں گے، جن اسمبلی ارکان پر فضل الرحمن نے لعنت بھیجی، انہی سے سینیٹ الیکشن میں ووٹ مانگنے جائیں گے۔ شیخ رشید نے اپوزیشن کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم احتجاج کرے گی تو کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کریں گے لیکن قانون ہاتھ میں لیا تو وہ سلوک کروں گا کہ تاریخ یاد رکھے گی، قانون کی خلاف ورزی کی تو کارروائی ہوگی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یو ٹرن کا طعنہ دینے والوں نے اباؤٹ ٹرن لیا ہے، پی ڈی ایم شوق سے لانگ مارچ کے لیے آئے ، مدارس کے بچوں کو سیاست میں استعمال نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمن سمجھدارہو، بچوں کے گھیرے میں آگئے ہو، آج مریم کو باہر جانے کی اجازت مل جائے تو پی ڈی ایم ختم ہو جائے گی، اپوزیشن 4 ماہ سے قوم کا وقت ضائع کررہی ہے، انہیں آخر میں مذاکرات کرنا پڑیں گے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں پی ڈی ایم مل کر الیکشن لڑے گی، ساری زندگی (ن) لیگ نے پیپلزپارٹی کے خلاف ووٹ دیے ہیں، پیپلزپارٹی اور فضل الرحمن اپنا راستہ بند گلی سے کھلی گلی میں لے آئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
جی ایچ کیو حملہ کیس: استغاثہ کے مزید 8 گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ
🗓️ 15 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
فروری
ایران کا مسئلہ فلسطین پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ، پاکستان نے حمایت کردی
🗓️ 9 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلامی
فروری
ایران کے جوہری معاہدے کا لبنان کے مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں: شیخ نعیم قاسم
🗓️ 20 اگست 2022سچ خبریں: آج ہفتہ کو لبنان کی حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری
اگست
اردن میں کورونا اسپتال میں حیرت انگیز واقعہ
🗓️ 13 مارچ 2021سچ خبریں:اردن کے ایک کورونا اسپتال میں آکسیجن ختم ہونے کےمشتبہ واقعے
مارچ
4 ملین برطانوی بچے بھوک کا شکار
🗓️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:انگلینڈ کی ایک غیر سرکاری تنظیم کے سروے کے مطابق اس
مارچ
اسرائیل کی موجودہ صورتحال صیہونی میگزین کی زبانی
🗓️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: صہیونی میگزین اسرائیل ہیوم نے اپنی ایک رپورٹ میں سلامتی،
جولائی
کیا حقیقت میں نیتن یاہو کے خلاف بغاوت ہونے والی ہے؟
🗓️ 18 اگست 2023سچ خبریں: اسرائیل کے فوجی اور سکیورٹی حکام نیتن یاہو کو ہر
اگست
ریاض فلسطینی اسیروں کو رہا کرے: حماس
🗓️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے صوابدیدی حراست سے
اکتوبر