?️
لاہور (سچ خبریں) اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور وہ مسلسل عمران خان کو پریشان کر رہی ہے اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کو مسلسل ڈسٹرب رکھنے کی پالیسی اپنا لی ہےجب کہ سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے بعد پی ڈی ایم کا پہلا ہدف یوسف رضا گیلانی کو چئیرمین سینیٹ بنانا ہے.
پی ڈی ایم کو عثمان بزدار کو ہٹانے کے لیے حکومتی بنچوں سے مدد درکار ہو گی،پنجاب میں تبدیلی کے لیے سب سے اہم کردار چوہدری برادران کا ہو گا۔صحافی مظہر عباس کے مطابق پی ڈی ایم نے پچھلے چند دنوں میں آصف زرداری کی سیاست اپنا کر اپنی سیاسی اہمیت منوالی ہے۔پی ڈی ایم نے عمران خان کو مسلسل ڈسٹرب رکھنے کی پالسی اپنا لی ہے۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے پنجاب میں تبدیلی اور چئیرمین سینیٹ کے لیے حکومت کی اتحادی جماعتوں سے بھی مدد طلب کی۔
تاہم چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے لیے چوہدری برادران نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت سے معذرت کرلی۔ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پی ڈی ایم اتحاد کے متفقہ امیدوار کی حمایت کے لیے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے لاہور میں ان کی رائش گاہر پر ملاقات کی ، تاہم چوہدری برادران نے چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی حمایت سے معذرت کی۔
یوسف رضا گیلانی کے لیے حمایت مانگنے کے جواب میں سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومتی اتحادی ہیں ، حکومت کو پہلے ہی یقین دہانی کروا چکے ہیں ، ہماراشیوہ نہیں کہ کسی سے ایساوعدہ کریں جوہمارے اصولوں کے خلاف ہو۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہمارے گھرآئے ، ان کی عزت کرتے ہیں تاہم حکومت کے اتحادی ہیں اور سینیٹ میں بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں۔ سید عاصم منیر
?️ 20 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ
جون
کیا شام نیا لیبیا بننے جا رہا ہے؟
?️ 1 نومبر 2025کیا شام نیا لیبیا بننے جا رہا ہے؟ تجزیہ کاروں کا کہنا
نومبر
کیا کنیسٹ میں نیتن یاہو کی اکثریت باقی رہے گی؟
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کو اقتدار
نومبر
امریکی قابضین کی طرف سے شام کے تیل کی مسلسل چوری
?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی قابض افواج نے شام کا تیل چوری کرنا جاری
جنوری
عراقی سرحد پر غیر قانونی کراسنگ کے ذریعے شامی تیل کی چوری
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: قابض امریکی افواج نے درجنوں ٹرکوں کے قافلے کو جو
جنوری
لبنانی سرزمین پر اسرائیلی ڈرون گر کر تباہ ہوگیا
?️ 17 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) لبنانی سرزمین پر اسرائیلی ڈرن گر کر تباہ
جولائی
سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن کب ہوگا؟
?️ 5 اپریل 2024سچ خبریں: سال 2024 کا پہلا سورج گرہن چار دن بعد 8
اپریل
امریکا میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ، متعدد افراد زخمی ہوگئے
?️ 28 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا
مارچ