اپوزیشن اتحاد کا عمران خان کی ہسپتال منتقلی کیلئے احتجاج تیسرے روز بھی جاری

اپوزیشن

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر اپوزیشن اتحاد کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔

اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس، پارلیمنٹ لاجز اور کے پی ہاؤس میں دھرنے جاری ہیں جبکہ دارالحکومت کی مصروف ترین شاہراہ دستور بھی مکمل بند ہے۔ تحریک تحفظ آئینِ پاکستان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی الشفا آئی ہسپتال منتقلی تک دھرنا جاری رہے گا، ذاتی ڈاکٹروں کی عدم موجودگی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کوئی علاج شروع نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق حکومت نے عمران خان کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے جس کی سفارش کی روشنی میں ہسپتال منتقل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے مظاہرین کو کھانے، پانی اور ادویات تک رسائی روکنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان تحریک تحفظ آئین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں مظاہرین کی بنیادی سہولیات تک رسائی پر پابندی غیر انسانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک کی قیادت اپنے مطالبات پر پوری ثابت قدمی کے ساتھ قائم ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ ظلم، محاصروں اور جبر کے ہتھکنڈے کبھی بھی تحریکیں دبانے میں کامیاب نہیں ہوئے، ایسے اقدامات صرف ظلم کے ریکارڈ میں اضافہ کرتے ہیں اور حق کی آواز کو خاموش نہیں کر سکتے۔

قائد حزبِ اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس کی ادویات تک رسائی روکنے کو تحریک نے سنگین اور قابلِ مذمت عمل قرار دیا اور کہا کہ کسی بھی سیاسی اختلاف کو انسانی ہمدردی اور طبی ضرورتوں پر فوقیت دینا ظلم کی بدترین شکل ہے۔

ترجمان نے اعلان کیا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان ظلم، جبر اور محاصرے کے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوگی اور یہ جدوجہد آئین، قانون اور عوامی حقِ نمائندگی کے تحفظ کیلئے جاری رہے گی، جسے کسی صورت دبایا نہیں جا سکتا۔

مشہور خبریں۔

2024 میں 1,700 کروڑ پتی اسرائیل سے فرار

?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: Yedioth Ahronoth اخبار نے اطلاع دی ہے کہ 2024 میں اسرائیل

حماس نے اپنے کمانڈ اسٹرکچر کو از سر نو بنایا

?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی تجزیہ کار "امیر بوهبوت” نے عبرانی ویب سائٹ

پیرس اولمپکس میں صیہونی حکومت کی شرکت کو محدود کرنے کا مطالبہ

?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: تقریباً 300 مظاہرین نے فلسطینی پرچم تھامے اولمپکس میں صیہونی حکومت

سعودی عرب کا صہیونیوں کے خلاف سخت بیان

?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اتوار کی شام اسرائیل

وفاقی حکومت کا 36 ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات کرنے کا فیصلہ

?️ 23 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نےآئی ایم ایف کی شرائط کو

جنگوں کا خاتمہ ایک ناممکن مشن بن چکا ہے: سربراہ ریڈ کراس

?️ 2 نومبر 2025جنگوں کا خاتمہ ایک ناممکن مشن بن چکا ہے: سربراہ ریڈ کراس

صیہونیوں نے ایک بار پھر اپنی اصلیت دکھا دی

?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انسانی امداد لے جانے والے صرف

صیہونی قابضین کے ہاتھوں فلسطینیوں کے رہائشی مکانات تباہ

?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی قابض فورسز نے گزشتہ رات اور آج صبح کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے