اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر اپنے مسائل حل کریں گے تو مضبوط ہوں گے

عمران خان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کے ٹیکس نہ دینے کی وجہ اعتماد کا فقدان ہے۔ لوگوں کو اعتماد نہیں کہ ہمارے ٹیکس کا درست استعمال ہوگا، ٹیکس دہندگان کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے، جب بھی ملک پر مشکل وقت آیا قوم نے خود ہی اپنے لوگوں کی مدد کی، یہ سوچ تبدیل کرناہوگی کہ ایڈ نہیں ہوگا تو ملک نہیں چلے گا، میرایقین ہے ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر اپنے مسائل حل کریں گے تو مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک ک اوزیراعظم باہر جاتا ہے تو پوچھا جاتا تھا کہ کتنی امداد ملی، جب تک ذہنی غلامی سےنہیں نکلیں گے پاکستان اپنے پیر پرکھڑا نہیں ہوسکتا، پاکستان آئندہ سالوں میں عظیم ملک بنے گا۔ اسلام آباد میں پاکستان کی پہلی ماحول دوست الیکٹرک بائیک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جن ممالک نے ترقی کی انہوں نے ہمیشہ مستقبل کی منصوبہ بندی کی، الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت روزگار فراہم ہوگا، الیکٹرک وہیکل کی حوصلہ افزائی کلین اینڈ گرین مہم کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل کو الیکٹریکل بنانے کا آپ نے بڑا زبردست فیصلہ کیا ، میں ٹیم حماد اظہر، خسرو بختیار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اپنے شہروں کو آلودگی سے بچانے کیلئے الیکٹرک وہیکل پرتوجہ دیناہوگی، آلودگی خطرناک حد تک چلی گئی ہے، کراچی کےسمندرمیں گنداپانی جارہاہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین کی ڈیولپمنٹ میں 30 سال کے پلان بنے ہوئے ہیں، جب تک ملکی پالیسی لانگ ٹرم نہ ہوں توروڈ میپ نہیں ہوتا، حضورﷺنے فرمایا اگلی دنیا کیلئے ایسے جیو جیسے کل مرجانا ہے، اس دنیا کے لئے ایسے جیو جیسے ہزار سال جینا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہ ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہے اور آئندہ نسلوں کیلئے سوچنا ہے، لاہور میں ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگی کیلئے مسئلہ بن چکی، لاہور کو باغوں کا شہر کہا جاتا تھا، آج وہاں آلودگی ہے، پاکستان میں جنگلات کی تعداد سب سے کم ہے، مفادات کیلئے پالیسیاں بنانے سے ملک کو نقصان ہوتا ہے، ہم درخت اگارہے ہیں اور نیشنل پارکس بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پچھلے 20 سالوں میں ڈیڑھ گنا بڑھ گیا ہے، اسلام آباد اتنا پھیل گیا ہے کہ مری تک پہنچ گیا ہے، اب ماسٹر پلان بنارہے ہیں کئی شہروں کےماسٹرپلان مکمل ہوگئے۔

مشہور خبریں۔

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل آئین اور قانون کے مطابق ہے، سپریم کورٹ میں حکومتی جواب

?️ 17 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز

امریکا میں ایک سیاہ فام لڑکی پولیس کی نسل پرستی اور دہشت گردی کا شکار ہوگئی

?️ 22 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں ایک سیاہ فام لڑکی پولیس کی نسل پرستی

کیا ٹرمپ 2024 کا الیکشن جیت سکتے ہیں؟

?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں:    ہل نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق 6

ترکی اور شام میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں میں لگاتار اضافہ

?️ 7 فروری 2023ترکی اور شام میں پیر کی صبح آنے والے شدید زلزلے سے

نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ پھر سے شروع

?️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:اسرائیلی شہریوں نے مارچ کے آخر میں انتخابات کی وجہ سے

غزہ کے 80 فیصد لوگ اندھیرے میں اور بجلی کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں:عالمی ریڈ کراس

?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:ورلڈ ریڈ کراس کمیٹی کے ایک سروے کے مطابق مقبوضہ علاقوں

افغانستان کا مسئلہ حل کرنا چاہیے:پیوٹن

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ

حماس نے کہاں کہاں صیہونیوں کی ناک رگڑی؛فوجی امور کے معروف ماہر  کی زبانی

?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:فوجی امور کے معروف ماہر بریگیڈیئر جنرل فایز الدویری نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے