اٹارنی جنرل آف پاکستان اپنے عہدے سے مستعفی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ مستعفی ہو گئے۔اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا ہے۔

بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ نے استعفیٰ میں کہا کہ وہ بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہو رہے ہیں۔

شہزاد عطا الہیٰ گذشتہ 3ماہ سے بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان کام کر رہے تھے، مختلف ایشوز پر حکومت اور شہزاد عطا الہیٰ کا اختلاف بھی پایا جاتا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن ملتوی ہونے کے حوالے سے بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ کو یہ اعتراض تھا کہ ٹھوس وجوہات کی بنا پر الیکشن آگے نہیں بڑھائے گئے۔

سپریم کورٹ میں اس معاملے کا دفاع کرنا مشکل ہوگا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 30 اپریل بروز اتوار کو پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات 8 اکتوبر کو ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 30 اپریل بروز اتوار پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات پر پولنگ کے لیے شیڈول جاری کر دیا تھا۔ خیال رہے کہ 3 مارچ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30 اپریل بروز اتوار کرانے کی تجویز دی تھی۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر مملکت نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا۔ قبل ازیں 3 مارچ کو ہی الیکشن کمیشن نے 30 اپریل سے 7 مئی کے دوران پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کے لیے تاریخ تجویز کی تھی، الیکشن کمیشن نے انتخابات ترجیحاً اتوار کے روز کرانے کی تجویز بھی دی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے صدر مملکت اور گورنر خیبرپختونخوا کو مراسلے تحریر کیے ہیں۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو مراسلہ ارسال کیا تھا جس میں صوبہ پنجاب کے انتخابات کے انعقاد کے لیے مورخہ 30 اپریل سے 7 مئی 2023 تک کی تاریخیں تجویز کی گئی تھیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا اور نہ آئندہ کرے گا، سیکیورٹی ذرائع

?️ 5 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان

ملک ریاض گواہی دیں گے بطور وزیراعظم ان سے کوئی ذاتی یا مالی فائدہ نہیں اٹھایا، عمران خان

?️ 23 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین

 ٹرمپ سیاسی انتقام کے لیے عدلیہ کا استعمال کر رہے ہیں:امریکی شہری

?️ 24 اکتوبر 2025 ٹرمپ سیاسی انتقام کے لیے عدلیہ کا استعمال کر رہے ہیں:امریکی شہری

ہم نے کہا تھا کہ گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کی ہرممکن کوشش کریں گے

?️ 17 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہرنے ٹویٹر پر اپنے بیان

ڈالر کی اونچی اڑان میں سیاسی صورتحال کا بڑا ہاتھ ہے، مفتاح اسمعٰیل

?️ 20 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمعٰیل نے کہا ہے کہ اس

مغربی ممالک کی روسی حملے کے بہانے یوکرائن کو ہتھیاروں کی فراہمی

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:روس اور امریکہ کے صدور کے درمیان گزشتہ رات ہونے والی

صیہونی حکومت کا جنوبی شام کے آبی وسائل قبضہ کرنے کا خطرناک منصوبہ

?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے ایک مقامی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی

انگلش شہر لیسٹر میں ہندو ، مسلم تصادم

?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:  انگلش شہر لیسٹر جہاں کی آبادی کا ایک حصہ ہندو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے