آزادکشمیر انتخابات: فائرنگ سے تحریک انصاف کارکن ہلاک

آزادکشمیر انتخابات: فائرنگ سے تحریک انصاف کارکن ہلاک

?️

مظفر آباد(سچ خبریں) آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کے موقع پر بدنظمی و تصادم کا سلسلہ جاری ہے فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کا 1 کارکن جاں بحق اور 2 زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے، الیکشن میں بد نظمی کے متعدد واقعات پیش آئے جن کی شکایت الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں انتخابات کے موقع پر پرتشدد واقعات کا سلسلہ بھی جاری ہے، ذرائع کے مطابق  چڑھوئی میں فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کا کارکن محمد ظہیر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے تحریک انصاف کا ایک اور کارکن رمضان زخمی ہوا ہے جبکہ سر پر ڈنڈے لگنے سے بھی ایک تحریک انصاف کارکن زخمی ہوا، دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب انتخابی حلقے ایل اے 10 کوٹلی 3 کے متعدد پولنگ اسٹیشنز کے قریب فائرنگ ہوئی، پولنگ اسٹیشنز 91، 92، 93، 94، 95 اور 101 میں فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد یاسین کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹر تاج حیدر نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو شکایت جمع کروادی۔خیال رہے کہ آج آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 53 میں سے 45 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں جس کے لیے پولنگ جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کو رہا کر دیا گیا

?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ

2024 کے انتخابات میں پورے پاکستان میں جیتنے والے فارم 47 پر منتخب ہوئے، گورنر پنجاب

?️ 8 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ

صہیونیوں اور امریکہ کی غزہ پٹی کے خلاف ٹرمپ کے منصوبے کو نافذ کرنے کی کوششیں  

?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کے وزیر خزانہ نے تل ابیب اور واشنگٹن

ہندوستانی تجزیہ کار کا ٹرمپ پر طنز

?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں: ہندوستان کی ایک یونیورسٹی کے پروفیسر اور مصنف نے سوشل

پیوٹن یوکرین میں جلد از جلد تنازع ختم کرنا چاہتے ہیں: اردوغان

?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں:    ترک صدر رجب طیب اردوغان نے پیر 19 ستمبر

اگر صیہونی خلل ڈالنا چھوڑ دیں تو معاہدہ ہو سکتا ہے:اسماعیل ہنیہ

?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ میں

ملکی سالمیت میں افواج  کلیدی کردار ادا کررہی ہیں: چیف جسٹس

?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)  چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا

سپریم کورٹ میں قومی احتساب آرڈیننس میں ترمیم کے خلاف درخواست پر سماعت

?️ 19 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے قومی احتساب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے