?️
(سچ خبریں) آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقات کی ہیں،ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ او آئی سی کانفرنس افغانستان کی موجودہ صورتحال سے آگاہی کیلئے تاریخی پیشرفت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ بھی بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔
ملاقات میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے دنیا کو پاکستان کے کردار کا اعتراف کرنا چاہیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے سی پیک کیلئے فراہم کردہ سیکیورٹی پر اطمینان کا بھی اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےسعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے افغان صورتحال اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے عزم کا اعادہ کیا جب کہ او آئی سی اجلاس کی میزبانی پرپاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ او آئی سی اجلاس مشترکہ وژن اور حکمت عملی کیلئے ایک تاریخی پیشرفت ہے جس میں امن اور استحکام کیلئے نئے چیلنجزکا حل تلاش کیا جاسکے گا۔
مشہور خبریں۔
ترکی میں معاشی بحران کی وجوہات کیا ہیں ؟
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: ترکی میں معاشی بحران اور بڑھتی ہوئی مہنگائی بدستور جاری ہے
مئی
عرب ممالک کو اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنا چاہیئے
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:واشنگٹن کے تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ غزہ میں اس
جنوری
امریکہ کی جانب سے افغان صدر سے استعفی کا مطالبہ کرنے کے بارے میں متضاد میڈیا رپورٹس
?️ 13 اگست 2021سچ خبریں:افغان نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی وزیر دفاع
اگست
’ایشیا 30 انڈر 30‘ فنکاروں کی فہرست میں 7 پاکستانی بھی شامل
?️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) برطانوی جریدے کی جانب سے ایشیا کے 30
جنوری
مالدیپ کا صیہونیوں کے خلاف اہم فیصلہ
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: مالدیپ نے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں
اکتوبر
بھارتی فوج نے شہید حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کے گھر کا محاصرہ کرلیا
?️ 8 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرینگر کے علاقے
مئی
مستقبل کی جنگ میں اسرائیل کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ریزرو فورسز کے جنرل اسحاق برک نے مستقبل
جولائی
وفاق کی پالیسیوں کے باعث سندھ کی توانائی کے شعبے کی ترقی شدید متاثر ہو رہی ہے، شرجیل میمن
?️ 13 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ
جولائی